ETV Bharat / entertainment

Aryan Khan Drug Case: آرین خان کو ڈرگس معاملے میں ملی کلین چٹ - آرین خان کو کلٹ چٹ ملیل

این سی بی نے ممبئی کے مشہور کروز ڈرگ کیس میں چارج شیٹ داخل کی ہے۔ جس میں شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کا نام نہیں ہے۔ مطلب این سی بی نے خود یہ بات تسلیم کی ہے کہ منشیات معاملے سے آرین خان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

آرین خان کو ڈرگس معاملے میں ملی کلین چٹ
آرین خان کو ڈرگس معاملے میں ملی کلین چٹ
author img

By

Published : May 27, 2022, 1:36 PM IST

Updated : May 27, 2022, 3:10 PM IST

بالی ووڈ کے کنگ خان کے بڑے بیٹے آرین خان کے حوالے سے ایک بڑی خبر آئی ہے۔ آرین خان کو کروز ڈرگز کیس میں بڑی راحت ملی ہے۔ آرین خان کو ڈرگس کروز معاملے میں کلین چٹ مل گئی ہے۔ این ڈی پی ایس عدالت میں جمعہ کے روز نارکوٹکس کنٹرول بیورو( این سی بی) نے چارج شیٹ پیش کی ہے۔ Aryan Khan Drug Case۔ ذرائع کے مطابق اس چارج شیٹ میں آرین خان کا نام شامل نہیں تھا۔

اس معاملے میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی طرف سے داخل کی گئی چارج شیٹ میں آرین کا نام نہیں ہے۔ آرین کے علاوہ اس کیس میں گرفتار دیگر پانچ لوگوں کے نام بھی چارج شیٹ میں شامل نہیں ہیں۔ این سی بی ذرائع کے مطابق آرین کے خلاف ثبوت نہیں ملے ہیں جس کی وجہ سے ان کا نام چارج شیٹ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

این سی بی کے ڈی ڈی جی (آپریشنز) سنجے کمار سنگھ نے کروز ڈرگ کیس میں ایک بیان میں کہا کہ آرین خان اور موہک کو چھوڑ کر تمام ملزمین کے پاس نشہ آور اشیاء پائی گئی تھیں۔ این ڈی پی ایس ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت 14 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔ باقی 6 افراد کے خلاف عدم ثبوت کی وجہ سے شکایت درج نہیں کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 2 اکتوبر کی رات ممبئی سے گوا جانے والے کروز پر چل رہی ایک پارٹی میں این سی بی کی ایک خصوصی ٹیم نے اس وقت کے این سی بی زونل آفیسر (ممبئی) سمیر وانکھیڑے کی قیادت میں چھاپہ مارا تھا اور اس پارٹی سے آرین خان سمیت کئی لوگوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔ تاہم آرین کے پاس سے کوئی منشیات برآمد نہیں ہوئی تھی۔ آرین خان کو اس ہائی پروفائل کیس میں گرفتار کیا گیا ہے، جنہیں بعد میں ضمانت مل گئی۔ اس معاملے میں آرین خان کو ممبئی کی آرتھر روڈ جیل میں 20 دن سے زیادہ گزارنا پڑا تھا۔

28 اکتوبر کو ملی تھی ضمانت: مشہور اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی ٹیم نے 2 اکتوبر کو کروز ڈرگز کیس میں حراست میں لیا تھا۔ جس کے بعد انہیں 7 اکتوبر سے آرتھر روڈ جیل بھیج دیا گیا۔ اس معاملے میں شاہ رخ خان کے بیٹے آرین کی جانب سے سابق اٹارنی جنرل مکل روہتگی پیش ہوئے اور انہیں 28 اکتوبر کو ضمانت مل گئی۔

Last Updated : May 27, 2022, 3:10 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.