بالی ووڈ اداکار نوازالدین صدیقی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں آئندہ ایکشن فلم 'ہیروپنتی 2' میں اداکاری کرنے کی پیشکش اس وقت ہوئی جب وہ لندن میں اپنی دوسری فلم کی شوٹنگ کر رہے تھے۔ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ فلم میں ان کا 'لیلیٰ' کا کردار ان کے ذریعہ ادا کیے گئے تمام کرداروں سے بالکل مختلف ہے۔ Nawazuddin Siddiqui on his Role Laila In Heropanti 2
نواز نے یہ یاد کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں لیلی کا کردار کیسے ملا۔ نواز نے کہا کہ میں میں لندن میں ایک اور فلم کی شوٹنگ کر رہا تھا جب مجھے احمد اور رجت نے اس کردار کی پیشکش کی، جب ہم دیہی علاقوں میں سفر کر رہے تھے تب انہوں نے مجھے کردار کے بارے میں بتایا۔
اداکار نے مزید بتایا کہ 'جب احمد اور رجت مجھے لیلی کے کردار کے بارے میں سنا رہے تھے تب ان میں اس کردار کو لے کر بہت جوش اور خوشی نظر آرہی تھی اور پھر مجھے کردار پسند آیا اور میں نے اس کے لیے حامی بھردی۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ فلم میں ان کے کردار کی صداقت نے انہیں سب سے زیادہ متوجہ کیا۔ یوں تو 'ہیروپنتی 2' ایک کمرشل فلم ہے لیکن آج کردار کی صداقت، کردار کا ایسا ہونے کی وجہ اور کردار کا لاجک جاننا زیادہ ضروری ہے۔ میں نے محسوس کیا کہ کنٹینٹ والی فلموں میں بھی اتنی معلومات نہیں ہوتی جتنی احمد اور رجت کے پاس اس کردار کے لیےتھی۔
ہیروپنتی 2 کی ہدایتکاری احمد خان اور پروڈیوس ساجد ناڈیاڈوالا نے کی ہے۔ فلم میں ٹائیگر شراف اور تارا ستاریا نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔ نواز کے آئندہ پروجیکٹ کی بات کریں تو نواز کے پاس فلموں کی ایک لمبی لائن ہے جس میں 'ٹکو ویڈز شیرو'، 'نورانی چہرا' اور 'ادبھت' شامل ہیں۔