ETV Bharat / entertainment

Nawazuddin in Haddi نوازالدین نے فلم ’ہڈی‘ میں ٹرانسجینڈرز کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کو لاجواب قرار دیا - نواز الدین صدیقی ٹرانسجینڈر کے کردار

نوازالدین صدیقی، جو اپنی آئندہ فلم ہڈی میں ایک ٹرانس جینڈر خاتون کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، نے فلم میں 80 سے زائد ٹرانس جینڈر خواتین کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے بارے میں بات کی۔Nawazuddin in Haddi

نوازالدین نے ہڈی میں ٹرانسجینڈر خواتین کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کو لاجواب قرار دیا

author img

By

Published : Nov 17, 2022, 5:06 PM IST

حیدرآباد: نوازالدین صدیقی کا شمار ان اداکار کے طور پر ہوتا ہے جنہوں نے بڑے پردے پر ایسے کردار لائے ہیں جن کا تعلق حیقی زندگی اور دنیا سے ہوتا ہے۔ اداکار اپنی آئندہ فلم ہڈی میں ٹرانسجینڈر خاتون کا کردار ادا کرنے والے ہیں اور جب سے یہ خبر سامنے آئی ہے تب سے فلمی شائقین نواز کو اس کردار میں دیکھنے کا انتظار کر رہے ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ بطور اداکار نواز نے اس کردار کے سانچے میں خود کو ڈھالنے کے لیے جی جان لگا دیا ہوگا۔Nawazuddin in Haddi

فلم میں نوازالدین صدیقی نے 80 سے زائد اصلی ٹرانس جینڈر خواتین کے ساتھ کام کیا ہے۔ اب انہوں نے ان کے ساتھ کام کرنے کے اپنے تجربے کے بارے میں بات کی اور کہا کہ ان کے ساتھ کام کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔نوازالدین نے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ' ہڈی میں حقیقی زندگی کے ٹرانس جینڈر خواتین کے ساتھ کام کرنا ایک لاجواب تجربہ رہا ہے۔ مجھے کمیونٹی کے بارے میں مزید سمجھنے اور جاننے کے بارے میں اعزاز حاصل ہوا۔ ان کی موجودگی بااختیار بنائے گی'۔

فلم 'بڈی ' کا اعلان رواں سال 23 اگست کو کیا گیا۔ یہ بھی بتایا گیا کہ فلم اگلے سال (2023) میں ریلیز ہونے والی ہے۔ فلم کی خاص بات یہ تھی کہ میکرز نے فلم کا اعلان کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں نواز الدین ایک خاتون کے اوتار میں نظر آرہے تھے۔اس سال کے شروع میں 23 اگست کو اداکار نے فلم کی پہلی جھلک شیئر کی تھی۔ اس ویڈیو میں نواز نے سلور رنگ کا باڈی کون کا لباس پہن رکھا تھا۔ یہ انتقامی ڈرامہ فلم ہوگی جو زی اسٹوڈیو کے بینر تلے بنائی جارہی ہے۔ نوازالدین صدیقی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ' جرم کا ایک نیا اوتار ہے'۔

اس فلم کو اکشت اجے شرما ڈائریکٹ کر رہے ہیں۔ اکشت نے آدمیا بھلا کے ساتھ مل کر فلم کی کہانی لکھی ہے۔ اکشت اس سے قبل نواز کے ساتھ ایک ویب سیریز میں دوسرے یونٹ ڈائریکٹر کے طور پر کام کر چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اکشت نے اے کے ورسس اے کے میں بھی کام کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اکشت نے حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم 'میجر' کے مکالمے بھی لکھے تھے۔ اس فلم کی شوٹنگ مغربی اتر پردیش کے نوئیڈا اور غازی آباد سمیت اتر پردیش میں ہو رہی ہے۔

مزید پڑھیں: Haddi First Look: فلم ہڈی سے نوازالدین کی پہلی جھلک آپ کو حیران کردے گی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.