حیدرآباد: متھن چکرورتی، سنجے دت، جیکی شراف اور سنی دیول کی نئی فلم 'باپ' کا پہلا لک بدھ کو جاری کیا گیا تھا۔ اب فلم سے ان چار دمدار اداکاروں کے کردار کے نام سامنے آگئے ہیں۔ ساتھ ہی فلم کے میکرز نے ان کی پہلی جھلک بھی جاری کردی ہے۔ وویک چوہان کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں چاروں اداکار زبردست روپ میں نظر آئیں گے۔First Look Of Bapp
فلم کے نئے پوسٹرز کو شیئر کرتے ہوئے فلمساز نے کیپشن میں لکھا ہے کہ' کھلنائک ہو یا ہیرو۔۔ مچا دیں گے غدر۔۔ کوئی شک'۔ فلم سے سامنے آئی ان اداکاروں کی پہلی جھلک سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ باپ میں سنجے دت بلو کے کردار میں نظر آئیں گے، سنی دیول کے کردار کا نام ارجن ہوگا۔ وہیں جیکی شراف جے کشن اور متھن چکرورتی یڑا بھگت کے کردار میں نظر آنے والے ہیں۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
فلم 'باپ' کو زی اسٹوڈیو، احمد خان اور شاعرہ احمد خان نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے۔ نئی فلم سے سنی، سنجے، جیکی اور متھن کی پہلی جھلک جو فلم ساز نے شیئر کی ہے وہ کافی دمدار ہے۔ 80 کی دہائی کے چاروں سپر اسٹار بے حد کمال لگ رہے ہیں۔سنجے دت نے فلم 'باپ' کی پہلی جھلک شیئر کی ہے اور لکھا ہے، 'تمام فلموں کا باپ، شوٹ دھمال، دوستی بے مثال '۔
وہیں بدھ کے روز میکرز نے فلم کا پہلا پوسٹر جاری کیا تھا، جس میں 80 اور 90 کی دہائی میں بالی ووڈ پر راج کرنے والے چار اداکار سیڑھیوں پر بیٹھے نظر آرہے ہیں۔ اس پوسٹر میں چاروں اداکار کا گینگسٹر اوتار دیکھنے کو مل رہا ہے۔ مداحوں کے جانب سے اس لک کو کافی پذیرائی ملی تھی۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
واضح رہے کہ باپ کا اعلان رواں سال جون کے ماہ میں متھن چکرورتی کی 72 ویں سالگرہ کے موقع پر کیا گیا تھا۔ ایکشن فلم کی ہدایتکاری وویک چوہان کر رہے ہیں۔