حیدرآباد: بالی ووڈ اداکارہ ملائیکا اروڑہ نے اپنی نئی سوشل میڈیا پوسٹ سے مداحوں کی تجسس میں اضافہ کردیا ہے۔ ملائیکا کے ذریعہ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ کو دیکھ کر لگتا ہے کہ ان کی منگنی ہوگئی ہے۔ جمعرات کی صبح انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی، جس میں وہ شرماتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ اس تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے ' میں نے ہاں کہہ دیا'۔Malaika Arora Engagement
جس کے بعد یہ قیاس آرائیاں تیز ہوگئی ہیں کہ وہ اپنے بوائے فرینڈ ارجن کپور سے بہت جلد شادی کرلیں گی۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ملائیکا اور ارجن اسی سال شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ حالانکہ ملائیکا نے اپنی منگنی کی کوئی جانکاری نہیں دی ہے۔ انہوں نے نہ ہی اپنی منگنی کی انگوٹھی دکھائی ہے اور نہ ہی اپنے پوسٹ میں بوائے فرینڈ ارجن کپور کا کوئی ذکر کیا ہے۔
لیکن ملائیکا کو سوشل میڈیا صارفین سمیت کئی مشہور ہستیوں نے اپنی دعائیں اور مبارکباد بھیجی ہیں۔ کئی صارفین نے اداکارہ سے شادی کی تاریخ بتانے کی بھی درخواست کی ہے۔ وہیں اداکار کرن ٹیکر نے ملائیکا کے پوسٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دیا ہے۔ اداکار ماہی ویج نے بھی مبارکباد لکھا ہے۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
وہیں کچھ صارفین نے ملائیکا سے پوچھا کہ انہوں نے کس چیز کے لیے ہاں کہا ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ 'آپ کی انگوٹھی کہاں ہے'۔ملائیکہ کی اس پوسٹ کو دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ کسی برانڈ کی تشہیر ہے۔ کیونکہ ارجن پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ ان کا ابھی شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ کافی ود کرن کے ساتویں سیزن میں ارجن کپور نے کہا تھا کہ ' فی الحال وہ اپنے کیرئیر پر زیادہ توجہ مرکوز کر رہے ہیں'۔ کرن جوہر کے ذریعہ پوچھے گئے شادی کے سوال پر ارجن نے کہا تھا کہ ' ایمانداری سے کہوں تو نہیں کیونکہ اس لاک ڈاؤن اور کووڈ کو دو سال گزر چکے ہیں۔میں اپنے کیریئر پر توجہ مرکوز کرنا چاہتا ہوں'۔
ارجن مزید کہتے ہیں کہ 'میں بہت حقیقت پسند آدمی ہوں، کرن، ایسا نہیں ہے کہ مجھے کچھ چھپانے کی ضرورت ہے۔ میں واقعی میں پیشہ ورانہ طور پر کچھ زیادہ مستحکم ہونا چاہوں گا۔ میں مالی طور پر مضبوط ہونے کی بات نہیں کر رہا ہوں بلکہ میں جذباتی طور پر مضبوط بننا چاہتا ہوں۔ میں ایسا کام کرنا چاہتا ہوں جس سے مجھے خوشی ملے۔ کیونکہ اگر میں خوش ہوں تو میں اپنے ساتھی کو خوش کر سکتا ہوں، میں ایک خوشگوار زندگی گزار سکتا ہوں۔ مجھے لگتا ہے کہ میری بہت سی خوشی میرے کام سے آتی ہے'۔
ملائیکا اور ارجن کچھ برسوں سے ایک دوسرے کے ساتھ رشتے میں ہیں۔ انہیں اکثر ڈنر ڈیٹ اور ایک ساتھ چھٹیاں گزارتے ہوئے دیکھا جاتا ہے۔ان کی شادی کی افواہیں اکثر سوشل میڈیا پر گردش کر تی رہتی ہیں۔
مزید پڑھیں: ارجن کپور اور ملائیکا اروڑہ نے ایفل ٹاوور کے سامنے تصویریں کھینچائی، دیکھیں