حیدرآباد: بالی ووڈ کی نئی شادی شدہ جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی ایک ساتھ پہلی فلم ’برہمسترا‘ کو ریلیز ہونے میں چند ہی دن باقی رہ گئے ہیں۔ فلم 9 ستمبر کو بڑے پردے پر ریلیز ہونے والی ہے، لیکن اسے قبل کرن جوہر نے ایک ویڈیو کلپ شیئر کر مداحوں کی تجسس میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ کرن نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر فلم سے متعلق ایک چھوٹا سا ویڈیو کلپ شیئر کیا ہے، جس میں فلم کا اہم کردار 'وانر آستر' کی جھلک دیکھنے کو مل رہی ہے۔SRK Cameo in Brahmastra
کرن جوہر نے ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ' آٹھ دنوں کے بعد وانر آستر کی غیرمعمولی طاقت سے آپ روبرو ہوجائیں گے'۔ اس ویڈیو میں کسی کا بھی چہرہ صاف نظر نہیں آرہا ہے لیکن وانرآستر کو آگ کا گولہ پھینکتے ہوئے اور دیوار پر چھلانگ لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اس پوسٹ کو شیئر کرنے کے فوراً بعد شاہ رخ خان کے مداحوں نے کمنٹ سیکشن کو اپنے تبصروں سے بھردیا ہے۔ KJO Shares Vanarastra Look
-
The extraordinary power of Vānarāstra will unfold in just 8 days! 💥#Brahmastra in cinemas from 9th September. pic.twitter.com/XFUKXRCslB
— Karan Johar (@karanjohar) September 1, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">The extraordinary power of Vānarāstra will unfold in just 8 days! 💥#Brahmastra in cinemas from 9th September. pic.twitter.com/XFUKXRCslB
— Karan Johar (@karanjohar) September 1, 2022The extraordinary power of Vānarāstra will unfold in just 8 days! 💥#Brahmastra in cinemas from 9th September. pic.twitter.com/XFUKXRCslB
— Karan Johar (@karanjohar) September 1, 2022
ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد مداحوں کو یقین ہوگیا ہے کہ فلم می شاہ رخ خان کا اہم کردار ہے اور وہ فلم میں اداکار کو ایکشن کرتے ہوئے دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں۔ ایک مداح نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ' شاہ رخ خان لاجواب لگ رہے ہیں، وہیں ایک اور صارف نے لکھا کہ ' یہ شاہ رخ خان ہی ہیں'۔
خیال رہے کہ لیک ہونے والی تصاویر میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ شاہ رخ خان ہیں، جو فلم میں کیمیو کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ وہیں جون میں ایک ویڈیو کلپ بھی وائرل ہوا تھی جس میں شاہ رخ کو وانرآستر بتایا گیا تھا۔
اس ویڈیو میں بھلے ہی کردار کا چہرہ نظر نہیں آ رہا تاہم مداحوں نے قیاس آرائیاں شروع کر دی ہیں کہ یہ شاہ رخ خان ہیں۔ واضح رہے کہ حال ہی میں مونی رائے نے بھی ایک انٹرویو میں فلم میں شاہ رخ خان کے کیمیو کی تصدیق کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ 'میرا کردار واضح طور پر آیان کے خیالی دنیا سے متاثر ہے۔ شاہ رخ سر بھی کیمیو کا کردار ادا کریں گے۔ اس دنیا کا حصہ ہونا ایک اعزاز ہے۔ مجھے اچانک احساس ہوا کہ وہ زندگی میں وہیں کیوں ہیں جہاں وہ ہیں۔'
مزید پڑھیں:SRK's Look Leaked From Brahmastra: فلم برہمسترا سے شاہ رخ کی پہلی جھلک لیک، دیکھیں ویڈیو
آیان مکھرجی کی ہدایت کاری میں اور کرن جوہر کی دھرما پروڈکشنز کی پروڈیوس کردہ برہمسترا میں عالیہ بھٹ، رنبیر کپور، امیتابھ بچن، ناگارجن اور مونی رائے مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم 9 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔