ETV Bharat / entertainment

Kangana Ranaut on Selfiee: کنگنا رناوت نے سیلفی کی خراب کمائی کے بعد کرن جوہر کی تنقید کی - سیلفی پر کنگنا رناوت

کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا پر کرن جوہر کی پروڈکشن میں بننے والی فلم 'سیلفی' پر تنقید کی ہے۔ اداکارہ نے ایک نہیں بلکہ متعدد پوسٹس شیئر کرتے ہوئے کرن جوہر پر تلخ حملے کیے ہیں۔ Kangana Ranaut on Selfiee

کنگنا رناوت نے سیلفی کی خراب کمائی کے بعد کرن جوہر کی تنقید کی

author img

By

Published : Feb 25, 2023, 10:24 AM IST

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت ایک بار پھر سوشل میڈیا پر اپنے متنازعہ بیان کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ اس بار انہوں نے اکشے کمار، عمران ہاشمی، نصرت بھروچا کی فلم 'سیلفی' کی تنقید کی ہے۔ جعمہ کو ریلیز ہوئی یہ فلم اپنے افتتاحی دن کچھ خاص کمائی نہیں کرپائی۔ فلم کی پہلے دن کی کمائی اکشے کی اب تک کی سب کم اوپنگ کرنے والی فلم 'بیل باٹم' سے بھی کم رہی ہے۔ سیلفی صرف 2 کروڑ روپے کی کمائی کر پائی ہے۔ اب بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے فلم کی کم کمائی کرنے پر پروڈیوسر کرن جوہر کو طنز کیا ہے۔Kangana Ranaut on Selfiee

کنگنا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں سیلفی کے بارے میں کئی پوسٹس شیئر کیے ہیں۔ انہوں نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ 'کرن جوہر کی فلم سیلفی نے پہلے دن بمشکل 10 لاکھ کی کمائی کی ہے۔ میں نے ایک بھی تجارت یا میڈیا شخص کو اس کے بارے میں بات کرتے ہوئے نہیں دیکھا ، جس طرح سے وہ مجھے پریشان کرتے ہیں، ان کا مذاق اڑانا یا دھمکی دینا تو بھول جاؤ'۔

کنگنا رناوت انسٹاگرام اسٹوری
کنگنا رناوت انسٹاگرام اسٹوری

اپنی دوسری پوسٹ پر کنگنا نے ایک نیوز آرٹیکل شیئر کیا، جس کی سرخی تھی ' کنگنا رناوت کا میل ورژن'۔ کنگنا نے اسے شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ' میں سیفلی کے فلاپ ہونے کی خبر ڈھونڈ رہی تھی، میں نے دیکھا کہ ساری خبریں میرے بارے میں ہیں، یہ بھی میری ہی غلطی ہے'۔

کنگنا رناوت انسٹاگرام اسٹوری
کنگنا رناوت انسٹاگرام اسٹوری

کنگنا نے کچھ اور آرٹیکل شیئر کیے ہیں۔ انہوں نے اپنی آئندہ انسٹاگرام اسٹوری میں ایک کے بعد کئی آرٹیکل شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ' حالانکہ میں نے لکھا کہ یہ کرن جوہر کی فلم ہے لیکن پھر بھی سارا گوگل ویکیپیڈیا میں میرا اور اکشے سر کا نام لکھا جارہا ہے'۔ ایک اور اسٹوری میں لکھا کہ ' میں نے کرن جوہر کی فلم سیلفی پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا لیکن کوئی کیوں نہیں اس کے بارے میں لکھ رہا ہے'۔ فلم کے حوالے سے اپنے آخری انسٹاگرام اسٹوری میں کنگنا لکھتی ہیں کہ ' ویب سینکڑوں آرٹیکل سے بھرا ہوا ہے، جس میں مجھ پر سیلفی کے ناکام ہونے کا الزام لگایا جارہا ہے اور اکشے سر نے کرن جوہر کے نام کا بالکل ذکر نہیں کیا ہے۔ اس طرح سے مافیا خبر کے ساتھ جوڑ توڑ کرتے ہیں اور جو کہانی انہیں سوٹ کرتی ہیں اس حساب سے خیالات بناتے ہیں'۔

کنگنا رناوت انسٹاگرام اسٹوری
کنگنا رناوت انسٹاگرام اسٹوری
کنگنا رناوت انسٹاگرام اسٹوری
کنگنا رناوت انسٹاگرام اسٹوری
کنگنا رناوت انسٹاگرام اسٹوری
کنگنا رناوت انسٹاگرام اسٹوری

پہلے دن سیلفی نے کتنا کمایا؟

تجارتی تجزیہ کار ترن آدرش نے ٹویٹر پر 'سیلفی' کے پہلے دن کے ابتدائی اعداد و شمار کو شیئر کیا۔ ترن ادرش کے تازہ ترین ٹویٹ کے مطابقسیلفی نے پی وی آر میں 64 لاکھ ، آئینوکس میں 43 لاکھ اور سینپولیس میں 23 لاکھ کا کاروبار کیا۔ اس طرح فلم نے اپنے افتتاحی دن کل 1.30 کروڑ روپےکی مجموعی کمائی کی ہے۔

راج مہتا کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم 'سیلفی' ملیالم فلم 'ڈرائیونگ لائسنس' کا ہندی ریمیک ہے ، جس میں پرتھویراج اور سورج ونجارامودو کو مرکزی کردار میں دیکھا گیا تھا۔ وہیں فلم کے ہندی ورژن میں اکشے کمار ، عمران ہاشمی ، نصرت بھاروچا اور ڈیانا پنٹیمرکزی کرداروں میں ہیں۔

واضح رہے کہ کنگنا کی آخری ریلیز فلم دھاکڑ سال 2022 کی سب سے کم کمائی کرنے والی فلم تھی۔ راجیش گھئی کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 20 مئی 2022 کو ریلیز ہوئی تھی۔ فلم کے افتتاحی دن کی باکس آفس کمائی تسلی بخش نہیں تھی۔

مزید پڑھیں:Ganpath Clashing with Emergency: کنگنا رناوت کا ٹائیگر شراف کی فلم 'گنپتھ' کا ایمرجنسی سے ٹکراؤ پر زور دار ردعمل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.