ETV Bharat / entertainment

Ganpath Clashing with Emergency: کنگنا رناوت کا ٹائیگر شراف کی فلم 'گنپتھ' کا ایمرجنسی سے ٹکراؤ پر زور دار ردعمل - ٹائیگر شراف کی فلم گنپتھ 20 اکتوبر ریلیز

کنگنا رناوت نے ٹائیگر شراف کی فلم 'گنپتھ' اور بھوشن کمار کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم یاریاں 2 کی ریلیز تاریخ سامنے آنے کے بعد اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کئی ٹویٹس کیے ہیں۔ ان دونوں فلموں کی ریلیز تاریخ کنگنا کی فلم ایمرجنسی کے ساتھ باکس آفس پر ٹکرانے والی ہے۔Ganpath Clashing with Emergency

کنگنا رناوت کا ٹائیگر شراف کی فلم 'گنپتھ' کا ایمرجنسی سے ٹکراؤ پر زور دار ردعمل

author img

By

Published : Feb 23, 2023, 12:41 PM IST

ممبئی: اداکارہ کنگنا رناوت نے ٹائیگر شراف کی فلم 'گنپتھ' اور بھوشن کمار کی 'یاریاں 2' کا ٹیزر ریلیز کیے جانے کے بعد سخت ردعمل کا اظہار کیا کیونکہ ان فلموں کا مقابلہ اداکارہ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ایمرجنسی سے ہوگا۔ اداکارہ کنگنا رناوت نے ٹوئٹر پر کہا کہ وہ اپنی آنے والی فلم ایمرجنسی کی ریلیز کی نئی تاریخ کا اعلان کریں گی جسے ریلیز سے ایک ماہ قبل بتایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے یہ فیصلہ کچھ فلموں، ٹائیگر شراف اور امیتابھ بچن کی گنپتھ اور بھوشن کمار کی یاریاں 2 کے ریلیز تاریخ سامنے آنے کے بعد کیا ہے۔ ان فلموں کو 20 اکتوبر کو ریلیز کیا جائے گا۔ ٹائیگر شراف اور کریتی سینن کی فلم 'گنپتھ' کا ٹیزر بدھ کے روز جاری کیا گیا۔

  • When I was looking for a date for Emergency release I saw this year movie calendar is pretty much free, probably because of setbacks Hindi industry is having, based on my post production timelines I zeroed down on 20th October, with in a week T series owner Bhushan Kumar (cont)

    — Kangana Ranaut (@KanganaTeam) February 22, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

کنگنا نے اپنی ٹویٹس میں اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'جب میں ایمرجنسی کی ریلیز کی تاریخ تلاش کر رہی تھی تب میں نے دیکھا کہ اس سال کا فلمی کیلنڈر کافی حد تک خالی ہے، شاید اس لیے کہ ہندی انڈسٹری کو نقصان پہنچا ہے، اس لیے میں نے اپنی پوسٹ پروڈکشن ٹائم لائنز کی بنیاد پر اپنی فلم کی ریلیز تاریخ 20 اکتوبر مقرر کی، لیکن ایک ہفتے میں ٹی سیریز کے مالک بھوشن کمار نے 20 اکتوبر کو اپنی فلم کا اعلان کیا'۔ رناوت نے اگلا ٹویٹ کرتے ہوئے اپنی بات جاری کی اور لکھا کہ 'جیسا کہ پورا اکتوبر خالی ہے ویسے ہی نومبر، دسمبر اور ستمبر بھی لیکن آج مسٹر امیتابھ بچن اور ٹائیگر شراف نے 20 اکتوبر کو اپنے پروجیکٹ کا اعلان کیا، ہا ہا لگتا ہے گھبراہٹ میں بالی ووڈ گینگ میں میٹنگز ہورہی ہیں'۔

  • Announced his film on 20th October, entire October is free so is November, December and even September but today Mr Amitabh Bachchan and Tiger Shroff announced their ambitious project on 20th October,ha ha lagta hai panic meetings ho rahi hai Bollywood mafia gangs mein (cont)

تنو ویڈز منو' کی اداکارہ یہیں نہیں رکیں انہوں نے ایک بار پھر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی فلم ایمرجنسی کی ریلیز تاریخ کا اعلان فلم کی ریلیز سے ایک ماہ قبل ٹریلر کو جاری کرتے ہوئے کریں گی۔ کنگنا اپنی آخری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھتی ہیں کہ ' اب ایمرجنسی کی ریلیز تاریخ کا اعلان میں ریلیز سے ایک ماہ قبل ٹریلر کے ساتھ کروں گی، جب سارا سال فری ہے تو ٹکراؤ کی ضرورت کیوں ہے بھائی؟ کیا کھاتے ہو یار تم سب، اتنا کیسے خود کو برباد کر رہے ہو؟' کنگنا رناوت نے اس فلم کی ہدایتکاری کرنے کے ساتھ اس فلم کی پروڈیوسر اور مرکزی اداکارہ بھی ہیں۔

انہوں نے فلم کے حوالے سے پہلے کہا تھا کہ یہ ان کے لیے ایک خاص فلم ہونے جارہی ہے کیونکہ یہ فلم نوجوان نسل کو موجودہ بھارت کے سماجی و سیاسی منظرنامے اور آپریشن بلیو اسٹار اور ایمرجنسی جیسی سیاسی تاریخ کو سمجھنے میں مدد کرے گی۔ وہ فلم 'ایمرجنسی' میں ہندوستان کی سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کا کردار ادا کرنے والی ہیں۔ تاہم فلم گنپتھ ایک ایکشن فلم ہونے والی ہے جس میں ٹائیگر شراف، کریتی سینن اور امیتابھ بچن اہم کردار ادا کریں گے۔ اس کے علاوہ بھوشن کمار کی یاریاں 2 سال 2014 میں آئی فلم یاریاں کا سیکوئل ہونے والا ہے۔ یہ دونوں فلمیں 20 اکتوبر کو ریلیز ہوں گی۔

مزید پڑھیں:Javed Akhtar on Kangana Ranaut: کنگنا رناوت کی منہ سے اپنی تعریف سن کر جاوید اختر نے کہا ' میں انہیں اہم نہیں سمجھتا'

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.