ETV Bharat / entertainment

Kangana Ranaut Casts Her Acting Guru فلم ایمرجنسی میں کنگنا رناوت کو اداکاری سکھانے والے استاد بھی نظر آئیں گے

کنگنا رناوت اپنی آئندہ فلم ایمرجنسی میں اپنے گرو 'اروند گوڑ' میں کاسٹ کرنے والی ہیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے اروند سے درخواست کی ہے کہ وہ ایمرجنسی کا حصہ بنیں، جس پر انہوں نے رضامندی ظاہر کردی ہے۔ Kangana Ranaut Casts Her Acting Guru

author img

By

Published : Aug 27, 2022, 5:03 PM IST

فلم ایمرجنسی میں کنگنا رناوت کو اداکاری سیکھانے والے استاد بھی نظر آئیں گے

ممبئی (مہاراشٹر): کنگنا رناوت بطور ہدایتکار اپنی دوسری فلم ایمرجنسی کو بہترین بنانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہیں۔ ادب اداکارہ نے اپنی آئندہ فلم میں اپنے استاد 'اروند گوڑ' کو شامل کرلیا ہے، جنہوں نے اداکارہ کو اداکاری کی تعلیم دی ہے۔ کنگنا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اپنے استاد کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک کیپشن دیا ہے۔ Kangana Ranaut Casts Her Acting Guru

انہوں نے لکھا کہ "آج مجھے اپنے اداکاری کے گرو @ اروندگور جی کی ہدایت کاری کرکے بڑی خوش قسمتی محسوس ہورہی ہے، جنہوں نے 16 سال کی عمر میں میری رہنمائی کی تھی۔ میں نے اپنی فلم ایمرجنسیم میں ایک کیمیو کے لیے سر سے درخواست کی تھی اور انہوں نے اس کے لیے حامی بھردی ہے'۔

اداکارہ نے اس کے علاوہ اپنے استاد کا تعارف کرواتے ہوئے ایک اور پوسٹ شیئر کیا اور کہا کہ ' اروند ایک عظیم تھیٹر ڈائریکٹر ہے اور آج میں ایک ڈائریکٹر کو ڈائریکٹ کر رہی ہوں'۔

اس تصویر میں کنگنا سفید چکنکاری سوٹ میں اپنے استاد کا ہاتھ پکڑ کر بات چیت کرتی نظر آرہی ہیں ۔ کنگنا اس فلم پر سخت محنت کر رہی ہیں۔ درحقیقت وہ چند ہفتے قبل ڈینگی میں مبتلا ہوئی تھیں لیکن اس کے باوجود وہ کام کر رہی ہیں۔

فلم ایمرجنسی کی کہانی سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کی زندگی کے گرد گھومتی ہے اور اس میں کنگنا خود آنجہانی سیاستدان کے اہم کردار ادا کریں گی۔ دوسری بار ہدایتکاری کی ذمہ داری لینے کے بارے میں کنگنا نے بتایا کہ ' بطور ہدایتکار میری آخری فلم منی کرنیکا : دی کوئی آف جھانسی تھی اور مجھے شائقین کی طرف سے کافی پذیرائی ملی کیونکہ یہ ایک بلاک بسٹر فلم تھی۔ مجھے ایک اور فلم کی ہدایت کاری کرنے کی خواہش ہے لیکن مجھے بہت ساری اداکاری اسائنمنٹس کو بھی مکمل کرنا ہے۔"

کنگنا نے ہدایتکار بننے پر کہا کہ 'مجھے یقین ہے کہ میں اپنے انٹرویوز سے سامعین کی نبض کو جان لیتی ہوں، اپنے اقتباسات اور جو اصطلاحات میں نے وضع کی ہیں وہ اب پاپ کلچر کا حصہ ہیں (وہ ہنستی ہیں)۔ مجھے یقین ہے کہ سامعین کسی ایسی چیز کی تلاش میں ہیں جو ان کی حوصلہ افزائی کرے۔

مزید پڑھیں:Milind Soman as Sam Manekshaw in Emergency فلم ایمرجنسی سے ملند سومن کی پہلی جھلک سامنے آئی

انوپم کھیر، ماہیما چوہدری اور شریاس تلپڑے بھی اس فلم کا حصہ ہیں۔ کنگنا سرویش میوارا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم تیجس میں بھی نظر آئیں گی، فلم میں رناوت ایئر فورس پائلٹ کے کردار میں نظر آئیں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.