ETV Bharat / entertainment

Jehda Nasha Song OUT آیوشمان کھرانہ کی فلم ’این ایکشن ہیرو‘ کا نیا نغمہ ریلیز، نورا فتحی کا جادوئی رقص مسحور کردے گا

author img

By

Published : Nov 17, 2022, 4:06 PM IST

آیوشمان کھرانہ کی فلم این ایکشن ہیرو کا رومانوی گانا 'جیدا نشہ' جمعرات (17 نومبر) کو ریلیز کردیا گیا ہے۔Jehda Nasha Song OUT

آیوشمان کھرانہ کی آئندہ فلم' این ایکشن ہیرو' کا نیا نغمہ ریلیز، نورا فتحی کا جادوئی رقص مسحور کردے گا

حیدرآباد: بالی ووڈ اداکار آیوشمان کھرانہ کی فلم 'این ایکشن ہیرو' کا رومانوی گانا 'جیدا نشہ' جمعرات (17 نومبر) کو جاری کیا گیا ہے۔ اس نغمے میں آیوشمان کھرانہ اداکارہ نورا فتحی کے ساتھ ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں۔ اس نغمے میں دونوں کی کیمسٹری شاندار نظر آرہی ہے۔ نورا اور آیوشمان پر فلمایا گیا یہ نغمہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا نغمہ 'جیدا نشہ' کا ریمیک ورژن ہے۔Jehda Nasha Song OUT

گانے کے ویڈیو کی شروعات ایک شوٹنگ سیٹ سے ہوتی ہے، جہاں آیوشمان کھرانہ نورا فتحی کے ساتھ شوٹنگ کرتے نظر آرہے ہیں۔ اس نغمے میں نورا کے رقص نے محفل لوٹ لی ہے۔ ویڈیو میں نورا کو مختلف گلمیرس لباس میں دیکھا جاسکتا ہے جس میں وہ بے حد خوبصورت نظر آرہی ہیں۔ اس گانے کو امر جلال، آئی پی سنگھ، یوہانی اور ہرجوت کور نے اپنی آواز دی ہے۔ وہیں گانے کی موسیقی تنشک باغیچ نے دوبارہ تیار کیا ہے اور گانے کے بعل امر جلال اور بلا جلال نے لکھے ہیں۔

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">

آیوشمان کھرانہ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ میں گانے کی جھلکیاں شیئر کی ہیں اور کیپشن میں لکھا ہے کہ 'جیدا نشہ ایک بار پھر آپ کو مسحور کرنے کے لیے ریلیز کردیا گیا ہے'۔

اس سے قبل 11 نومبر کو فلم کا ٹریلر ریلیز کیا گیا تھا۔ آیوشمان کھرانہ فلم میں مانو نامی فلمی اداکار کے کردار میں ہیں، جسے وکی سولنکی نامی شخص کے قتل کیس کا ملزم سمجھا جاتا ہے۔ اداکار جیدیپ اہلاوت وکی سولنکی کے بھائی کے کردار میں ہیں جو اپنے بھائی کے موت کا بدلا لینے کے لیے آیوشمان کے جان پیچھے ہے۔ جے دیپ کو لگتا ہے کہ اس کے بھائی کی موت آیوشمان یعنی مانو نے کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اکشے کمار ایوشمان کھرانہ کی فلم میں کیمیو کرتے نظر آئیں گے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو پہلی بار اکشے اور آیوشمان بڑے پردے پر ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

واضح رہے کہ آیوشمان کھرانہ اور جیدیپ اہلاوت کی اس فلم کو لے کر ناظرین بہت پرجوش ہیں۔ یہ فلم 2 دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ کلر یلو پروڈکشن اور ٹی سیریز کے بینر تلے آنند ایل رائے، بھوشن کمار اور کرشنا کمار کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی ہدایتکاری انیرودھ ایر نے انجام دیے ہیں۔

مزید پڑھیں: An Action Hero trailer آیوشمان کھرانہ کی پہلی ایکشن فلم 'این ایکشن ہیرو' کا ٹریلر ریلیز

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.