حیدرآباد: مشہور فلم ساز اور راج شری پروڈکشن ہاؤس کے مالک سورج برجاتیا کی آئندہ فلم 'اونچائی' کا کل رات پریمیئر ہوا۔ اس موقع پر انوپم کھیر اور سورج برجاتیا نے فلم کے لیے ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا، جہاں فلم انڈسٹری کی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔ اس دوران ایسا واقعہ بھی پیش آیا جب تجربہ کار اداکارہ جیا بچن کو اس تقریب میں بالی ووڈ کی کوئین کنگنا رناوت کو مکمل طور پر نظر انداز کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس پورے واقعے کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ واضح رہے کہ امیتابھ بچن، انوپم کھیر، بومن ایرانی اور نینا گپتا جیسے معروف اداکاروں سے سجی فلم اونچائی 11 نومبر کو ریلیز ہونے جا رہی ہے۔Jaya Bachchan Ignored Kangana Ranaut
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کنگنا رناوت ریڈ کارپیٹ پر کھڑی نظر آرہی ہیں۔ جیسے ہی وہاں جیان بچن سبز ساڑھی میں کنگنا کے پاس سے گزرتی ہیں تو کنگنا انہیں مسکراتے ہوئے 'ہیلو جیا جی' کہتی ہیں۔ تاہم جیا کو دیکھ کر لگتا ہے کہ انہیں کنگنا کی آواز نہیں سنائی دی کیونکہ وہ ان کے ہیلو کا جواب دئیے بغیر ہی انوپم کھیر کے ساتھ تصویریں کلک کرنے چلی جاتی ہیں۔ اب یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کے ردعمل بھی سامنے آنے لگے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا، ' جیا نے کنگنا کو دیکھا ضرور، لیکن ان سے ملنا ضروری نہیں سمجھا'۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ ' کنگنا نے ایسی امید ہی کیوں کی کہ وہ بات کریں گی، کنگنا شاید بھول جاتی ہیں کہ انہوں نے کیا کارنامے کیے ہیں'۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
واضح رہے کہ اس تقریب میں جیا بچن کے بیٹے ابھیشیک بچن بھی موجود تھے جنہوں نے کنگنا رناوت سے ملاقات کی اور انہیں گلے بھی لگایا۔
آپ کو بتا دیں ک کنگنا رناوت ان دنوں فلم 'ایمرجنسی' میں کام کر رہی ہیں۔ اس فلم میں وہ ملک کی پہلی خاتون وزیر اعظم اندرا گاندھی کا کردار ادا کریں گی۔ اس فلم میں انوپم کھیر سوشلسٹ، تھیورسٹ اور لیڈر جے پرکاش نارائن کا کردار ادا کریں گے۔
سلمان خان، اکشے کمار، ابھیشیک بچن، کاجول، شہناز گل اور مہیما چودھری اپنی بیٹی کے ساتھ 'اونچائی' کے پریمیئر میں پہنچے تھے۔