ETV Bharat / entertainment

Honey singh and shalini Talwar's Divorce:شادی کے 11 سال بعد ہنی سنگھ نے اپنی اہلیہ سے علیحدگی اختیار کی

پنجابی گلوکار ہنی سنگھ اور ان کی اہلیہ شالنی تلوار کا طلاق ہوگیا ہے۔ طلاق سمجھوتے کے مطابق ہنی سنگھ نے ان کی سابقہ بیوی کو ایک کروڑ روپے بھی دیے ہیں۔Honey singh and shalini Talwar's Divorce

شادی کے 11 سال بعد ہنی سنگھ نے اپنی اہلیہ سے علیحدگی اختیار کی

author img

By

Published : Sep 9, 2022, 4:13 PM IST

مشہور پنجابی گلوکار اور ریپر ہنی سنگھ اور شالنی تلوار نے اپنا 10 سال پرانا رشتہ ختم کرلیا ہے۔ دونوں نے ایک دوسرے سے طلاق لے لیا ہے۔ ان دونوں کے درمیان کئی دنوں سے تلخیاں پائی جارہی تھیں لیکن اب دونوں نے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ گزشتہ سال شالنی نے دہلی کے تیس ہزاری کورٹ میں ہنی پر کئی سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا تھا اور ساتھ میں ہنی سنگھ سے 10 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا تھا ۔ حالانکہ انہیں الیمنی میں اس سے کم ہی رقم ملی ہے۔Honey singh and shalini Talwar's Divorce

ہنی سنگھ پر سنگین الزامات عائد کیے

دہلی کی تیس ہزاری کورٹ میں شالنی نے سابق شوہر ہنی سنگھ پر گھریلو تشدد سمیت ذہنی طور پر ہراساں کرنے، جنسی تشدد اور دیگر خواتین کے ساتھ ناجائز تعلقات جیسے کئی سنگین الزامات لگائے تھے۔ اب دہلی کے ساکیت ڈسٹرکٹ کورٹ کی فیملی کورٹ نے اب ہنی سنگھ اور شالینی کی طلاق کو منظوری دے دی ہے۔ شالنی نے ہنی سنگھ سے تقریباً 10 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا تھا لیکن انہیں صرف 1 کروڑ روپے پر ہی مطمئن ہونا پڑا۔ یہ رقم انہیں چیک کی شکل میں سیل بند لفافے میں دی گئی۔ Honey Singh Paid Huge Alimony Amount

ہنی سنگھ اور شالینی تقریباً 20 سال سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے تھے۔ سال 2011 میں شادی کے چند سال بعد ہی دونوں کے درمیان دراڑ کی خبریں آنے لگیں۔ جس کے بعد شادی کے تقریبا 10 سال بعد شالنی نے ہنی کے خلاف مقدمہ درج کروایا۔ شالنی نے اپنے سسر اور ہنی سنگھ کے والد پر بھی جنسی ہراساں کا الزام عائد کیا تھا۔ شالنی نے اپنی شکایت میں یہ بھی دعوی کیا تھا کہ ہنی کے شادی کے بعد دیگر خواتین سے ناجائز تعلقات تھے۔

خیال رہے کہ ہنی سنگھ اور شالنی تلوار کی شادی 23 جنوری 2011 کو دہلی کے ایک گردوارے میں سکھ رسم و رواج کے مطابق ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں:بالی ووڈ گلوکار ہنی سنگھ کے خلاف گھریلو تشدد معاملے کی سماعت آج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.