ETV Bharat / entertainment

Gal Gadot Wishes to Alia Bhatt: ہالی ووڈ اداکارہ گیل گیڈوٹ نے عالیہ بھٹ کو بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد بھیجی - عالیہ بھٹ بچی کی ماں بنی

عالیہ بھٹ کی ہارٹ آف اسٹون کی ساتھی اداکارہ گیل گیڈوٹ نے اتوار کو بالی ووڈ اسٹار کے پہلے بچے کی پیدائش پر مبارکباد بھیجی ہے۔ اتوار کے روز عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے گھر ایک بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ Gal Gadot Wishes to Alia Bhatt

ہالی ووڈ اداکارہ گیل گیڈوٹ نے عالیہ بھٹ کو بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد بھیجی

author img

By

Published : Nov 7, 2022, 11:18 AM IST

اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے گھر ایک ننھی پری کی آمد ہوئی ہے۔ اداکارہ نے اتوار کے روز ایک انسٹاگرام کے پوسٹ کے ذریعہ یہ خوشخبری اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔ جہاں بالی ووڈ کے کئی ہستیوں نے اس جوڑے کو اپنی دعائیں بھیجی وہیں اب سات سمندر پار سے بھی عالیہ کو مبارکباد ملی ہے۔ اداکارہ عالیہ بھٹ کی پہلی ہالی ووڈ فلم ہارٹ آف اسٹون کی ساتھی اداکارہ گیل گیڈوٹ نے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ ہارٹ آف اسٹون عالیہ کی پہلی ہالی ووڈ فلم ہے اور اداکارہ اپنی حمل کے دوران فلم کی شوٹنگ کے لیے برطانیہ بھی گئی تھیں۔Gal Gadot Wishes to Alia Bhatt

عالیہ نے اپنے پہلے بچے کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے ایک پوسٹ کیا تھا، جس میں لکھا تھا ' اور ہماری زندگی کی سب سے اچھی خبر آگئی ہے۔ ہماری بچی ہمارے پاس آگئی ہے۔۔۔ اور وہ کتنی جادوئی لڑکی ہے۔ ہم والدین بن کر محبت سے بھر گئے ہیں'۔ اس پوسٹ پر گیل گیڈوٹ نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ' مبارک ہو'۔ ساتھ میں انہوں نے دل والا ایموجی بھی شیئر کیا ہے۔

بالی ووڈ کے بہت سے دیگر ستاروں نے عالیہ کو نیک خواہشات کا اظہار کیا، جن میں اکشے کمار، رتیش دیش مکھ، مادھوری ڈکشٹ، سارہ علی خان، کیارا اڈوانی، انیل کپور، سونم کپور، دیپیکا پڈوکون، کریتی سینن اور کارتک آرین شامل ہیں۔

اس سال کے شروع میں ورائٹی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں عالیہ نے اپنے حمل کے دوران کی گئی ہارٹ آف اسٹون کی شوٹنگ کے بارے میں بات کی تھی۔ انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ کاسٹ اور عملے نے ان کی اچھی طرح دیکھ بھال کی تھی۔ "یہ میرا پہلا ہالی ووڈ تجربہ ہے اور میرے لیے یہ کافی مشکل بھی تھا کیونکہ میں پہلی ایک ایکشن فلم کی شوٹنگ کر رہی تھی۔ لیکن میں حاملہ بھی ہوں اس لیے میرے ساتھ کام کرنے میں بہت ساری چیزوں کو مدنظر رکھنا تھا۔ لیکن انہوں نے اسے میرے لیے اتنا آسان اور اتنا آرام دہ بنا دیا۔ یہ ایسی چیز ہے جسے میں کبھی نہیں بھولوں گی کیونکہ میرے ساتھ کتنا خوبصورت اور کتنا اچھا سلوک کیا گیا تھا'۔

اس ایکشن تھرلر فلم میں عالیہ نے کیا دھون کا کردار ادا کیا ہے۔ ٹام ہارپر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں گیل گیڈوٹ، جیمی ڈورنن، سوفی اوکونیڈو، میتھیاس شوئفر، جِنگ لوسی اور پال ریڈی شامل ہیں۔ ہارٹ آف اسٹون نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگا۔

مزید پڑھیں: Alia Bhatt Hollywood Debut عالیہ بھٹ نے اپنی پہلی ہالی ووڈ فلم کے بارے میں بات کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.