ETV Bharat / entertainment

Ranveer Singh's Nude Photoshoot:رنویر سنگھ کے خلاف ایف آئی آر سمیت ایک اور شکایت درج - رنویر سنگھ کے خلاف ایف آئی آر درج

ممبئی پولیس نے رنویر سنگھ کے برہنہ فوٹو شوٹ کروانے کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے۔ پیر کے روز ممبئی پولیس میں ایک عرضی دائر کی گئی تھی جس میں رنویر کے خلاف مبینہ طور پر 'خواتین کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے' کے الزام میں ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔Ranveer Singh's Nude Photoshoot

برہنہ فوٹوشوٹ کروانے پر رنویر سنگھ کے خلاف ایف آئی آر درج

author img

By

Published : Jul 26, 2022, 12:50 PM IST

Updated : Jul 26, 2022, 1:32 PM IST

ممبئی (مہاراشٹر): ممبئی پولیس نے سوشل میڈیا پر اداکار رنویر سنگھ کی سامنے آئی برہنہ تصاویر کے بعد اداکار کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے۔ حکام نے منگل کے روز یہ جانکاری دی ہے۔Ranveer Singh's Nude Photoshoot

چیمبور پولیس اسٹیشن کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ممبئی کی ایک غیر سرکاری تنظیم (این جی او) نے اداکار کے خلاف شکایت درج کرانے کے لیے چیمبو پولیس سے رابطہ کیا تھا۔ اس شکایت کی بنیاد پر پولیس نے سنگھ کے خلاف تعزیرات ہند کی مختلف دفعات جیسے 292 (فحش کتابوں کی فروخت وغیرہ)، 293 (نوجوانوں کو فحش اشیاء کی فروخت)، 509 (لفظ، اشارہ یا عمل سے خواتین کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے۔

اس سے قبل پولیس نے کہا تھا کہ ' این جی او کے ایک عہدیدار نے الزام لگایا تھا کہ اداکار نے عام طور پر خواتین کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے اور اپنی تصاویر کے ذریعے ان کی عزت کی توہین کی ہے'۔ ایک میگزین کے لیے رنویر کے فوٹو شوٹ کی تصاویر 21 جولائی کو آن لائن پوسٹ کی گئیں۔تصاویر میں رنویر بغیر کپڑے پہنے نظر آتے ہیں۔

اس کے بعد این جی او اور ایک خاتون وکیل نے چیمبور پولیس اسٹیشن میں اداکار کے خلاف الگ سے شکایتیں جمع کرائی ہیں۔ پولیس نے پہلے بتایا کہ سابق صحافی اور وکیل نے یہ بھی مطالبہ کیا تھا کہ اداکار کے خلاف ' خواتین کی عزت کی توہین' کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا جائے۔

کئی اعزاز اور ایوارڈ اپنے نام کرنے والے رنویر سنگھ نے باجی راؤ مستانی، پدماوت اور گلی بوائے جیسی فلموں میں اپنی شاندار اداکاری کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں۔ رنویر کو حال ہی میں نیٹ فلکس کے انٹرایکٹو اسپیشل رنویر ورسس وائلڈ ود بیئر گرلز میں دیکھا گیا تھا جس کو پوری دنیا کے شائقین کی طرف سے مثبت ردعمل ملا تھا۔ جہاں تک فلموں کا تعلق ہے، وہ روہت شیٹی کی اگلی ہدایت کاری میں بننے والی فلم سرکس میں جیکولین فرنانڈیز اور پوجا ہیگڑے کے ساتھ نظر آئیں گے۔ یہ فلم رواں سال کرسمس کے موقع پر ریلیز ہونے والی ہے۔

اس کے علاوہ رنویر کے پاس عالیہ بھٹ، دھرمیندر، شبانہ اعظمی اور جیا بچن سے سجی فلم راکی ​​اور رانی کی پریم کہانی بھی ہے۔ یہ فلم 11 فروری 2023 کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے تیار ہے۔

Last Updated : Jul 26, 2022, 1:32 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.