واشنگٹن: بالی ووڈ ستاروں کے مداح آپ کو دنیا کے ہر کونے میں نظر آئیں گے۔ کچھ مداح اپنے پسندیدہ اداکار کے لیے کارڈز یا تحائف بھیج کر اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں تو کوئی اپنے ہیرو کی سالگرہ کے موقع پر ان کے گھر کے باہر گھنٹوں انتظار کرتے نظر آتے ہیں۔ ایسے میں آج ہم ایسے مداح کے بارے میں بتائیں گے جنہوں نے اپنے گھر میں اپنے پسندیدہ ہندی اداکار کا مجسمہ نصب کروایا ہے۔Fan Installs Big B's Statue
ایک بھارتی نژاد امریکی نے ریاست نیو جرسی میں اپنے گھر کے باہر امیتابھ بچن کا ایک بہت بڑا مجسمہ نصب کروایا ہے۔ اس مجسمہ کو ایک شیشے کے باکس میں رکھا گیا ہے۔
![ایک مداح نے اپنے گھر میں امیتابھ بچن کا مجسمہ نصب کروایا](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/fbqe3evxwaaqe-y_3008newsroom_1661831579_474.jpg)
نیو جرسی کے رہائشی گوپی شیٹھ نے ایک ٹویٹ میں اس مجسمہ کی تنصیب کا اعلان کیا ، جس کے بعد مجسمہ کے افتتاحی تقریب میں امیتابھ کے بہت سے مداحوں نے شرکت کی۔ شیٹھ نے اس مجسمے کی تصویریں بھی پوسٹ کی ہیں، جن کے ساتھ ان کے اہل خانہ بھی موجود نظر آرہے ہیں ۔ رپورٹوں کے مطابق مجسمے کو راجستھان میں تیار کیا گیا ہے اور اس کی قیمت شیٹھ 75 ہزار ڈالر بتائی گئی ہے۔ جس کی بھارتی روپے میں قیمت 60 لاکھ روپے ہوگی
![ایک مداح نے اپنے گھر میں امیتابھ بچن کا مجسمہ نصب کروایا](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/fbqe3e5wqaaha5p_3008newsroom_1661831579_475.jpg)
![ایک مداح نے اپنے گھر میں امیتابھ بچن کا مجسمہ نصب کروایا](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/fbqe3exxkactapy_3008newsroom_1661831579_732.jpg)
شیٹھ ایک انٹرنیٹ سیکورٹی انجینئر ہے اور 1990 کی دہائی میں وہ گجرات سے امریکہ ہجرت کر گئے تھے۔ وہ ایڈیسن میں رہائش پذیر ہیں، یہ ایک ایسا شہر ہے جو بہت سارے ہندوستانی امریکیوں کا گھر ہے۔ اس شہر میں بھارتی نژاد امریکیوں کی آبادی زیادہ ہے اس وجہ سے یہاں ہندوستانی کھانوں کے ریستوراں اور کپڑوں کی دکانیں نظر آجائیں گی۔
![ایک مداح نے اپنے گھر میں امیتابھ بچن کا مجسمہ نصب کروایا](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/fbqe3eex0aigflk_3008newsroom_1661831579_117.jpg)
شیٹھ، امیتابھ بچن کے بہت بڑے مداح ہیں اور کہتے ہیں کہ فلم اسٹار ان کے لیے "خدا کی طرح" ہیں۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ' سب سے بڑی چیز جو مجھے ان کے بارے میں متاثر کرتی ہے کہ وہ نہ صرف بڑے پردے پر بلکہ حقیقی زندگی میں بھی وہ کس طرح اپنے آپ کو پیش کرتے ہیں۔ وہ کتنے اچھے انداز میں اپنی باتیں دوسروں تک پہنچاتے ہیں'۔
وہ مزید کہتے ہیں کہ ' وہ بہت زمین سے جڑے انسان ہیں، وہ اپنے مداحوں کا خیال رکھتے ہیں، وہ دیگر فلمی ہستیوں کی طرح نہیں ہیں۔یہی وجہ ہے کہ میں نے سوچا کہ مجھے ان کے مجسمہ لگوانا چاہیے'۔