دہلی: بالی ووڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈیز ایک بار پھر قانونی مشکلات کی زد میں آگئی ہیں۔ دہلی میں قائم انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے اداکارہ کو ٹھگ سکیش چندر شیکھر سے متعلق 200 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ معاملے میں ملزم بنایا ہے۔ اس سلسلے میں ای ڈی بدھ (17 اگست) کو اداکارہ کے خلاف چارج شیٹ بھی داخل کرے گی۔Jacqueline Fernandez Accused in 200 Crore Extortion Case
میڈیا رپورٹس کے مطابق ای ڈی نے جیکلین کے بارے میں کہا ہے کہ وہ سکیش کے غیر قانونی کاموں کے بارے میں جانتی تھیں اور وہ اس بات سے واقف تھیں کہ سکیش ایک خاتون کے ساتھ دھوکہ دہی کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ جیکلین کافی وقت سے 200 کروڑ کے منی لانڈرنگ معاملے میں پھنسی ہوئی ہیں۔ ای ڈی اداکارہ کو مسلسل پوچھ گچھ کے لیے دارالحکومت دہلی طلب کرتی رہتی ہے۔
ای ڈی کے مطابق سکیش نے جیکلین کو کروڑوں روپے کے مہنگے تحائف دیے تھے۔ اس معاملے میں ای ڈی نے اداکارہ کے 7 کروڑ روپے کے اثاثوں کو بھی ضبط کیا ہے۔ یہی نہیں ای ڈی کے مطابق سکیش نے جیکلین کے گھر والوں کو مہنگے تحائف دینے کے ساتھ 1.32 اور 15 لاکھ کی رقم بھی دی ہے۔
آپ کو بتا دیں کہ دہلی کی تہاڑ جیل میں قید سکیش چندر شیکھر نے ایک خاتون کے ساتھ دھوکہ دہی کرتے ہوئے 200 کروڑ روپے کی وصولی کو انجام دیا تھا۔ اس کے بعد سکیش نے انہی پیسوں سے جیکلین کو مہنگے اور قیمتی تحائف دینا شروع کیے، جن میں 52 لاکھ کا ایک غیر ملکی گھوڑا بھی شامل تھا۔ ای ڈی نے اس معاملے میں کُل آٹھ لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ ان میں چندر شیکھر اور ان کی بیوی لینا ماریا پال بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ فرنانڈیز سری لنکا کی شہری ہیں اور انہوں نے ہندی فلم انڈسٹری میں 2009 میں قدم رکھا۔ اداکارہ حال ہی میں ساؤتھ سپر اسٹار کیچا سدیپ کی فلم 'وکرانت رونا' میں نظر آئی ہیں۔ اس سے قبل اداکارہ بالی ووڈ فلم 'بچن پانڈے' میں اکشے کمار کے مدمقابل نظر آئی تھیں۔
مزید پڑھیں:Jacqueline Fernandez: ای ڈی نے جیکلین فرنانڈیز کو ایئر پورٹ پر روکا