ETV Bharat / entertainment

Dharmendra as Sheikh Salim Chisti: دھرمیندر ویب سیریز تارج رائل بلڈ میں 'شیخ سلیم چشتی' کا کردار ادا کریں گے - دھرمیندر کی آئندہ سیریز تاج رائل بلڈ

دھرمیندر نے اپنی آنے والی ویب سیریز تاج رائل بلڈ سے شیخ سلیم چشتی کے کردار میں اپنی پہلی جھلک شیئر کی ہے۔ اداکار نے اپنے مداحوں سے دعاؤں کی گزارش کی ہے۔

دھرمیندر ویب سیریز تارج رائل بلڈ میں 'شیخ سلیم چشتی' کا کردار ادا کریں گے

author img

By

Published : Feb 15, 2023, 1:42 PM IST

بالی ووڈ کے تجربہ کار اداکار دھرمیندر نے اپنے آئندہ پروجیکٹ تاج رائل بلڈ سے اپنی پہلی جھلک شیئر کی ہے۔ اس جھلک میں اداکار لمبے چوغے، پگڑی اور لمبی سفید داڑھی میں شیخ سلیم چشتی کے کردار میں نظر آرہے ہیں، اس لک میں اداکار کو پہچان پانا مشکل ہے۔ اس شو میں نصیرالدین شاہ اکبر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس اوتار میں اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے دھرمیندر نے بدھ کو ٹویٹر پر لکھا کہ 'دوستوں، میں فلم تاج میں شیخ سلیم چشتی .... ایک صوفی کا کردار ادا کر رہا ہوں۔ ایک چھوٹا لیکن اہم کردار……آپ کی نیک خواہشات کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے انہوں نے بیٹھے ہوئے انداز میں اپنی ایک اور تصویر شیئر کی۔

  • Friends, i am playing Shaikh Slim Chishti ….a sufi saint, in film Taaj. A small but an important role………need your good wishes 🙏 pic.twitter.com/IQpAoaS67y

    — Dharmendra Deol (@aapkadharam) February 15, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

تاج - رائل بلڈ سچے واقعات سے متاثر ایک فکشنل کہانی ہونے والی ہے۔ اس پروجیکٹ میں نصیرالدین شاہ بادشاہ اکبر کا کردار ادا کرنے والے ہیں، جو اپنے باصلاحیت جانیشن کی تلاش میں ہے۔کونٹیلو ڈیجیٹل کے ذریعہ پرڈیوس کیے جانے والا یہ شو زی 5 پر ریلیز ہوگا۔ اس جوڑے کی کاسٹ میں ادیتی راؤ حیدری انارکلی، آشیم گلاٹی شہزادہ سلیم، طحہ شاہ شہزادہ مراد، شبھم کمار مہرا شہزادہ دانیال، سندھیا مریدول ملکہ جودھا بائی، زرینہ وہاب ملکہ سلیمہ، سورسینی میترا مہر النساء اور راہل بوس مرزا حکیم کا کردار ادا کرنے والے ہیں۔ اس کے علاوہ اداکار سبودھ بھاوے، ایام مہتا، دیپراج رانا، شیوانی ٹانکسلے، پدما دامودھرن، پنکج سرسوات، دگمبر پرساد اور زچری کوفن بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

واضح رہے کہ دھرمیندر کرن جوہر کی آنے والی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی میں بھی نظر آئیں گے۔ فلم میں رنویر سنگھ، عالیہ بھٹ، شبانہ اعظمی اور جیا بچن بھی ہیں۔ یہ 28 جولائی کو ریلیز ہونے والی ہے اور مداح اپنے پسندیدہ اسٹار کو بڑے پردے پر دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔

مزید پڑھیں:Dharmendra shared a picture: دھرمیندر کا اپنے کشمیری بچوں کے نام ایک پیغام، کہا 'موقع ملا تو ضرور ملوں گا'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.