ETV Bharat / entertainment

Cirkus teaser out: سرکس کے نئے ٹیزر میں رنویر سنگھ شائقین کو 60 کی دہائی کے سفر پر لے جائیں گے، ٹریلر اس دن ریلیز ہوگا - سرکس میں رنویر سنگھ کا کردار

رنویر سنگھ کی آئندہ فلم سرکس کے میکرز نے پیر کے روز فلم کا پہلا ٹیزر ریلیز کردیا ہے۔ کرسمس کے موقع پر بڑے پردے پر آنے والی فلم سرکس، مشہور انگریزی کے مصنف شیکسپیئر کے ڈرامے دی کامیڈی آف ایررز سے اخذ کی گئی ہے۔ فلم 23 دسمبر کو ریلیز ہوگی۔ Cirkus teaser out

سرکس کے نئے ٹیزر میں رنویر سنگھ شائقین کو 60 کی دہائی کے سفر پر لے جائیں

author img

By

Published : Nov 28, 2022, 12:16 PM IST

حیدرآباد: آئندہ ایکشن کامیڈی فلم سرکس کے میکرز نے پیر کو فلم کا ٹیزر شیئر کیا۔ رنویر اس فلم میں دوہرا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ فلم کی کہانی ایک ایسے جڑواں بچوں کے گرد گھومتی ہے، جو حادثاتی طور پر پیدائش کے وقت ایک دوسرے سے جدا ہوجاتے ہیں۔Cirkus teaser out

روہت شیٹی کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 23 دسمبر 2022 کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے تیار ہے۔ سمبا اور سوریا ونشی کے بعد سرکس رنویر کی روہت شیٹی کے ساتھ تیسری فلم ہونے والی ہے۔ 60 کی دہائی کے دور پر مبنی یہ فلم رنویر کے کیرئیر کی پہلی ایسی فلم ہوگی جس میں وہ ڈبل رول میں نظر آئیں گے۔ انسٹاگرام پر ٹیزر شیئر کرتے ہوئے رنویر نے یہ بھی انکشاف کیا کہ فلم کا ٹریلر 2 دسمبر کو سامنے آئے گا۔

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">

یہ فلم 1982 میں ریلیز ہونے والی ہندی فلم انگور پر مبنی ہے، جو ولیم شیکسپیئر کے ڈرامے دی کامیڈی آف ایررز سے ماخوذ تھی۔ وہیں اب سرکس میں روہت شیٹی نے اپنی مقبول کامیڈی فلم سیریز گول مال کے تمام معاون اداکاروں کو نمایاں کردار میں پیش کیا ہے۔ اس کاسٹ میں سدھارتھ جادھو، سنجے مشرا، مکیش تیواری، ورجیش ہرجی اور اشونی کالسیکر جیسے نام شامل ہیں۔

اس کے علاوہ رنویر سنگھ کرن جوہر کی ہدایتکاری میں بننے والی آئندہ فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی میں عالیہ بھٹ، جیا بچن، شبانہ اعظمی اور دھرمیندر کے ساتھ نظر آنے والے ہیں۔ یہ فلم 28 اپریل 2023 کو ریلیز ہونے والی ہے۔ اس کے علاوہ وہ جنوبی ہدایتکار شنکر کی اگلی تمل بلاک بسٹر فلم انین کے آفیشیل ہندی ریمیک کا بھی حصہ ہوں گے۔

مزید پڑھیں: Cirkus Teaser: روہت شیٹی نے آئندہ فلم سرکس کے نرالے کردار سے تعارف کروایا، رنویر سنگھ ڈبل رول میں نظر آئے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.