ETV Bharat / entertainment

Cannes Film Festival 2022: دیپیکا پڈوکون سے پہلے یہ بھارتی شخصیات کانز فیسٹیول میں جیوری پینل میں شامل ہوچکے ہیں - دیپیکا پڈوکون کانز فلم فیسٹیول کی جیوری ممبران میں شامل

منگل کے روز 75 ویں کانز فلم فیسٹیول کے جیوری ممبر کے طور پر بالی ووڈ اسٹار دیپیکا پڈوکون کے نام کا اعلان کیا گیا۔ دیپیکا بھی اب ان بھارتی مشہور شخصیات کی فہرست میں شامل ہو گئی ہیں جنہیں پہلے اس اعزاز سے نوازا جا چکا ہے۔ Cannes Film Festival 2022

دیپیکا پڈوکون سے پہلے یہ بھارتی شخصیات کانز فیسٹیول میں جیوری پینل میں شامل ہوچکے ہیں

author img

By

Published : Apr 28, 2022, 3:03 PM IST

75 ویں کانز فلم فیسٹیول کے جیوری پینل میں بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کو شامل کرنے کی خبر تمام بھارتیوں کے لیے ایک خوشی کی بات ہے۔ دیپیکا کا نام اب بھارت کی ان مشہور شخصیات کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے جنہیں اس سے پہلے اس اعزاز سے نوازا جاچکا ہے۔ عالمی سطح کا سب سے پرانا اور باوقار فلم فیسٹیول کے طور اسے جانا جاتا ہے۔ Indian Celebs Served as Jury Members at Cannes Film Festival

ہندوستانی فلموں اور فنکاروں کو بھی اس فیسٹیول میں خوب پذیرائی ملی ہے اور دیپیکا سے پہلے بھی بھارت کی کچھ نمایاں فلمی شخصیات کو کانز جیوری میں شامل کیا جاچکا ہے۔ آئیے ان بالی ووڈ ستاروں میں نظر ڈالتے ہیں جنہوں نے کئی بار کانز میں جیوری ممبر کے طور پر اپنے خدمات انجام دیے ہیں۔ Deepika Padukone as Jury member for Cannes Film Festival 2022

  1. ایشوریا رائے بچن نے 2002 میں پہلی بار کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کی تھی۔ جہاں انہوں نے شیکھر کپور کے ساتھ اپنی فلم 'دیوداس' کی خصوصی اسکرین کروائی تھی ۔ ایشوریا پہلی ہندوستانی خاتون اداکار تھیں جنہوں نے 2003 میں جیوری میں جگہ بنائی تھی۔ اداکارہ ان برسوں کے دوران ایشوریا نے باقاعدگی سے کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کی ہے۔
    ایشوریا رائے بچنایشوریا رائے بچن
    ایشوریا رائے بچن
  2. شرمیلا ٹیگور کا شمار بھارت کی تجربہ کار اداکاروں میں ہوتا ہے۔ شرمیلا سال 2009 میں بین الاقوامی مقابلے کی جیوری کے ممبران میں سے ایک تھیں۔ بھارتی سنیما کی مشہور اداکارہ میں سے ایک شرمیلا ٹیگور کی فلم 'دیوی'، جس کی ہدایتکار ستیہ جیت رے نے کی تھی، کو سال 1962 میں فیچر فلم کے زمرے میں نامزد کیا گیا تھا۔
    شرمیلا ٹیگور
    شرمیلا ٹیگور
  3. ودیا بالن جنہوں نے بالی ووڈ میں خواتین مبنی کردار ادا کرکے ہندی سنیما میں ایک نئے دور کی شروعات کی وہ بھی اس وقت جب ہندی سنیما میں خواتین کو صرف ہیرو کی گرل فرینڈ کے طور پر دیکھا جاتا ہے، ودیا نے سال 2013 میں 66 ویں کانز فلم فیسٹیول میں بطور جیوری ممبر کے طور پر شرکت کی تھی۔
    ودیا بالن
    ودیا بالن
  4. مشہور بھارتی ہدایتکار شیکھر کپور جنہیں مغربی ممالک میں الزبتھ فلموں کی ہدایتکاری کی وجہ سے شہرت حاصل ہے۔ انہیں سال 2010 میں کانز فلم فیسٹیول میں جیوری پینل کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔ اس فیسٹیول میں ان کی فلم ' بینڈت کوئین' کو بھی پیش کیا گیا تھا۔
    شیکھر کپور
    شیکھر کپور
  5. میرا نائر نے سال 1990 میں کانز فلم فیسٹیول کی جیوری ممبر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ بعد میں فیسٹیول کے سال 1988 کے ایڈیشن میں ان کی فلم 'سلام بمبئی' نے آڈینس ایوارڈ جیتا۔
    میرا نائر
    میرا نائر

مزید پڑھیں: Cannes 2022: دپیکا پڈوکون کو 75 ویں کانز فلم فیسٹیول کی جیوری ممبران کی فہرست میں شامل کیا گیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.