مشہور اداکارہ رشمیکا مندنا نے حیدرآباد میں ایک تقریب میں 'کنتارا' تنازع پر ردعمل دیا ہے۔ اداکار رشمیکا مندنا، جنہیں حال ہی میں اپنی پہلی ہندی فلم گڈبائے میں دیکھا گیا تھا، نے آخر کار ان ٹرولرز کو جواب دیا ہے جو کنتنارا نہیں دیکھنے پر اداکار کے خلاف نفرت پھیلا رہے تھے۔ جمعرات کے روز اداکارہ نے حیدرآباد میں ایک تقریب میں شرکت کی اور جہاں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے فلم کنتارا کو دیکھا اور فلم دیکھنے کے بعد فلم کی ٹیم کو مبارکباد کا پیغام بھی بھیجا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں ان لوگوں سے پیار ہے جو انہیں ٹرول کرتے ہیں
اس دوران رشمیکا نے یہ بھی واضح کیا کہ کنٹر فلم انڈسٹری نے ان پر کوئی پابندی نہیں عائد کی ہے اور ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے جو اس طرح کی خبریں عام کر رہے ہیں۔
جمعرات کو رشمیکا نے ان تمام نفرتوں کا جواب دیا جو وہ گزشتہ دو مہینوں سے برداشت کر رہی تھیں۔ تقریب کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ' مجھے صرف ان سے پیار ہے۔ مجھے نہیں معلوم کہ مجھے اس کے بارے میں اور کیا کہنا چاہیے۔ یہ ان پر چھوڑ دیں'۔ واضح رہے کہ 9 نومبر کو رشمیکا نے اپنے انسٹاگرام پیج پر ایک نوٹ پوسٹ کیا تھا جس میں انہوں نے اس نفرت کے بارے میں بات کی تھی جو مختلف وجوہات کی بنا پر انہیں لوگوں سے مل رہی تھی۔ اداکارہ اس نوٹ میں سب کو رحم دل ہونے کی درخواست کی'۔
وہیں جب تقریب کے بعد اداکارہ سے پوچھا گیا کہ انہوں نے کنتارا کو دیکھا یا نہیں، تب انہوں نے اس کے جواب میں کہا کہ ' مجھ سے پوچھا گیا کہ کیا میں نے فلم کو ریلیز کے 2-3 دن بعد دیکھا؟ تب میں اس وقت فلم نہیں دیکھ پائی تھی لیکن میں اب اسے دیکھا ہے اور ٹیم کو پیغام بھی بھیجا ہے۔ انہوں نے اس پیغام کے لیے میرا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔ دنیا نہیں جانتی کہ اندر کیا ہو رہا ہے۔ ہم اپنی ذاتی زندگی پر کیمرہ لگا کر اسے نہیں دکھا سکتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ لوگ ان کی ذاتی زندگی کے بارے میں جو کچھ بولتے ہیں اس سے زیادہ ان کی پیشہ ورانہ زندگی کے بارے میں بات کی جانی چاہیے جو سب سے زیادہ اہم ہے۔
جب رپورٹر نے پوچھا کہ کیا کسی پروڈیوسر نے ان پر پابندی لگائی ہے تو انہوں نے کہا کہ 'اب تک کسی پروڈیوسر نے مجھ پر پابندی نہیں لگائی'۔ واضح رہے کہ رشمیکا جلد ہی پشپا فرنچائز میں دوسرے حصے پر کام شروع کریں گی۔ اس فلم میں وہ اللو ارجن کے ساتھ دوبارہ جلوہ گر ہوں گی۔ یہ فلم اگلے سال سینما گھروں کی زینت بنے گی۔