ETV Bharat / city

ریچھ کے حملے میں خاتون زخمی، علاقے میں پنجرا نصب

حملے میں خاتون کے زخمی ہونے کے بعد محکمہ وائلڈ لائف نے علاقے میں ریچھ کو پکڑنے کے لیے ایک پنجرا لگایا ہے۔

woman-injured
خاتون کے زخمی
author img

By

Published : Sep 15, 2021, 5:16 PM IST

وادیٔ کشمیر کے وسطی ضلع گاندربل کے کنگن علاقے میں ریچھ کے حملے میں شاہینہ زوجہ جان محمد میر ساکن کنگن نامی خاتون پر ریچھ نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں خاتون شدید زخمی ہوگئی۔ زخمی ہونے کے بعد محکمۂ وائلڈ لائف نے علاقے میں ریچھ کو پکڑنے کے لیے ایک پنجرا لگایا ہے۔

خاتون کے زخمی

خیال رہے کہ رہائشی آبادی والے علاقے میں عام طور پر ان دنوں جنگلی جانوروں کا آنا جانا رہتا ہے۔ اگرچہ اس علاقے میں اس طرح کے واقعات کافی کم دیکھنے کو ملتے ہیں۔ تاہم آس پاس کے علاقوں میں ایسے واقعات پیش آتے رہتے ہیں اور اس واقعے کے بعد علاقے کے لوگوں میں کافی ڈر اور خوف پھیل گیا ہے۔

مقامی لوگوں نے کہا کہ اس سے قبل سال 2020 میں ریچھ نے چار لوگوں کو اسی جگہ پر زخمی کیا تھا۔ انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ جلد سے جلد اس ریچھ کو پکڑلیں تاکہ علاقے کی قیمتی جانیں ضائع نہ ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: گاندربل کے وسن علاقے میں ریچھ نمودار

اُنہوں نے کہا کہ زخمی ہونے والی خاتون کو مقامی باشندوں نے فوری طور پر علاج و معالجہ کے لیے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال کنگن منتقل کیا، جہاں سے زخمی خاتون کو بہتر علاج و معالجہ کے لیے صورہ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ منتقل کیا گیا۔ مقامی باشندوں کے مطابق جنگلی جانوروں کی انسانی بستیوں پر حملے کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔

اِدھر محکمۂ وائلڈ لائف کے ایک اہلکار نے بتایا کہ فصل خاص کر مکئی تیار ہوتے ہی ریچھ کے حملوں میں اضافہ ہوتا ہے۔ انہوں نے عوام سے اکیلے گھروں سے باہر نہ نکلنے کی اپیل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.