ETV Bharat / city

Kashmir Weather: مطلع ابر آلود رہنے سے سردی کی شدت میں قدرے کمی - اردو خبریں

گرمائی دارالحکومت سرینگر میں Night Temperature شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے اوپر درج کیا گیا جہاں کم سے کم درجہ حرارت 0.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مطلع ابر آلود رہنے سے سردی کی شدت میں قدرے کمی واقع

author img

By

Published : Nov 24, 2021, 1:21 PM IST

Updated : Nov 24, 2021, 2:48 PM IST

وادی کشمیر میں مطلع ابر آلود Cloudy weather رہنے سے شبانہ درجہ حرارت Night temperature میں قدرے بہتری واقع ہوئی ہے جس سے سردی کی شدت میں کمی محسوس کی گئی۔

ادھر محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں رواں ماہ کے آخر تک موسم مجموعی طور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم 25 نومبر کو موسم خراب ہونے کی توقع ہے۔

گرمائی دارالحکومت سری نگر میں شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے اوپر درج کیا گیا جہاں کم سے کم درجہ حرارت 0.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

سری نگر میں گذشتہ شب رواں سیزن کی سرد ترین رات درج ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی2.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 0.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :

لداخ یونین ٹریٹڑی کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی7.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.8 ڈگری سینٹی گریڈ اور قصبہ دراس میں کم سے کم درجہ حرارت منفی8.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا وادی میں بدھ کے روز بھی موسم خشک مگر ابر آلود رہا۔

سردی سے بچنے کے لئے لوگ گرم لباس زیب تن کرنے کے علاوہ دفاتر، دکانوں اور کام کی دوسری جگہوں پر گرمی کرنے کے لئے الیکٹرانک آلات جیسے ہیٹروں کا استعمال کر رہے ہیں۔

یو این آئی

Last Updated : Nov 24, 2021, 2:48 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.