ترال: ملک کی پانچ ریاستوں کے انتخابی نتائج کا سب کو بے صبری سے انتظار ہے اور اس ضمن میں سیاسی پارٹیاں اپنا اپنا ردعمل دیتی ہیں Dr Harbaksh Singh on Assembly Elections 2022 Results ۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی بات چیت میں پی ڈی پی ترجمان ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے بتایا کہ "ایگزٹ پولز کے بجائے ہمیں ایگزیکٹ پولز کا انتظار کرنا چاہیے، تاکہ تصویر صاف ہوسکے۔"
انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال کے انتخابات میں بھی ایگزٹ پولز نے کسی دوسری پارٹی کو سبقت دکھائی تھی لیکن نتائج اس کے برعکس آگئے، لہذا ایگزٹ پولز پر زیادہ بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔
پی ڈی پی کے ترجمان نے کہا کہ" نتائج سامنے آنے کے بعد، عوام نے جس بھی پارٹی کو منڈڈیٹ دیا ہوگا وہ حکومت بنائے گی اور ہمیں عوامی فیصلے کو قبول کرنا چاہیے۔"
ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے کہا کہ انتخابات جمہوریت کا ایک جشن ہوتا ہے اور نتائج سامنے آنے کے بعد ہی سیاسی پارٹیوں کو بھی اپنی ساخت کے بارے میں غور کرنے کے لیے موقع فراہم ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
انہوں نے کہا کہ اس جمہوری عمل میں عوام کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے تاکہ اپنے من پسند امیدواروں کا انتخاب کیا جاسکے جو ان کے مسائل کو حال کرے۔
واضح رہے کہ ملک کی پانچ ریاستوں بشمول اترپردیش کے انتخابی نتائج کل منظر عام پر آئیں گے۔