ETV Bharat / city

Video Released Over Lal Bazar Attack: لال بازار سرینگر میں پولیس اہلکاروں پر حملے کا ویڈیو جاری - پولیس اہلکاروں پر حملے کی ویڈیو جاری

لال بازار میں گذشتہ شام پولیس اہلکاروں پر عسکریت پسندوں کے حملے کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔ ASI killed in Lal Bazar Attack

لال بازار سرینگر میں پولیس اہلکاروں پر حملے کی ویڈیو جاری

author img

By

Published : Jul 13, 2022, 11:30 AM IST

جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے لالبازار میں گذشتہ شام پولیس اہلکاروں پر عسکریت پسندوں کے حملے کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔ اس حملے میں ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر مشتاق احمد ہلاک ہوئے تھے اور دو دیگر اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کی حالت اب مستحکم بتائی جارہی ہے۔ Viral video۔ اس حملے کے متعلق آئی ایس آئی ایس کے ٹویٹر ہینڈل اعمال پر ویڈیو شائع ہوا ہے جس میں ایک عدم شناخت عسکریت پسند پولیس گاڑی پر گولیاں چلارہے ہیں اور گاڑی کے باہر کھڑے پولیس اہلکار اپنی آپ کو گولیوں سے بچاتے نظر آرہے ہیں۔Video released over lal bazar attack

واضح رہے کہ جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سرینگر کے لال بازار علاقے میں منگل کی سہ پہر کو مشتبہ عسکریت پسندوں نے پولیس کی ناکہ پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار شدید طورپر زخمی ہوئے جن میں سے بعد میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔مہلوک اے ایس آئی ضلع کولگا کت رہنے والے تھے۔ اور بتایا جارہا کہ مہلوک کا بیٹا عسکریت پسند تھا جسے دو سال قبل ہلاک کیا گیا تھا ASI killed in Lal Bazar Attack

لال بازار سرینگر میں پولیس اہلکاروں پر حملے کا ویڈیو جاری

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ منگل کی سہ پہر کو سرینگر کے لال بازار علاقے میں عسکریت پسندوں نے جموں وکشمیر پولیس کی ناکہ پارٹی پر فائرنگ کی جس وجہ سے تین اہلکار زخمی ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کے اس واقعے میں زخمی ہوئے تین پولیس اہلکاروں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال صورہ میڈیکل منتقل کیا گیا،جہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر مشتاق احمد کو مردہ قرار دیا۔Firing in Lal Bazar Srinagar

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (کشمیر زون) وجے کمار نے منگل کے روز سرینگر کے لال بازار علاقے میں ہوئے عسکری حملے کی تحقیقات کے حوالے سے کہا کہ موقع واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا تجزیہ کیا جا رہا ہے۔ حملے میں ایک پولیس اے ایس آئی، ہلاک اور دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔ اُن کا کہنا تھا کہ "چونکہ آج عیدالاضحیٰ کا تیسرا دن تھا اس لیے لوگوں کی کافی بھیڑ تھی۔ بھیڑ کو قابو میں رکھنے کے لیے پولیس کی چھوٹی ٹیم کا علاقے میں ناکا لگایا تھا۔ اس ٹیم میں پولیس کا ایک اے ایس آئی اور دو اہلکار تھے۔" اُن کا مزید کہنا تھا کہ "عسکریت پسندوں نے چھوٹے ناکے اور لوگوں کی بھیڑ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پولیس کے ناکے پر حملہ کیا۔ اس حملے میں اے ایس آئی مشتاق احمد ہلاک ہو گئے جبکہ دیگر دو زخمی ہوئے۔"

یہ بھی پڑھیں : ADGP Kumar on Srinagar Firing: 'سرینگر لال بازار حملے میں ملوث عسکریت پسندوں کو جلد ہی ہلاک کیا جائے گا'

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.