ETV Bharat / city

A Gang of Thieves Exposed in Tral: ترال میں چوروں کے گروہ کا پردہ فاش - ترال میں چوروں کا گروہ بے نقاب

ترال پولیس نے مختلف علاقوں کے مذہبی مقامات پر چوری کرنے والے ایک گروہ کا پردہ فاش کر کے پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ A Gang of Thieves Exposed in Tral

ترال پولیس نے چوروں کے گروہ کا پردہ فاش کیا

author img

By

Published : Aug 2, 2022, 12:02 PM IST

پلوامہ: جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال میں پولیس نے مختلف علاقوں میں مذہبی مقامات سے چوری کرنے والے ایک گروہ کے پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ترال علاقے میں ہونے والی حالیہ چوری کی واردات کے بعد ایس ڈی پی او (ترال) مبشر رسول کی سربراہی میں ایک خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دی گئی تھی جس کی مدد ایس ایچ او (ترال) انسپکٹر عبدالرحمن نے کی۔ Tral police busted a gang of thieves انہوں نے بتایا کہ تفتیش کے دوران ٹیم کی جانب سے بھرپور کوششیں کی گئیں اور ٹھوس شواہد اکٹھے کیے گئے۔ اس کے علاوہ تفتیشی ٹیم کی جانب سے اطلاع پر دو افراد کو گرفتار کیا جن کی شناخت عامر رشید گنائی ولد عبدالرشید گنائی ساکن گلشن پورہ ترال اور اس کے بہنوئی سجاد احمد شیخ ولد نور محمد شیخ ساکن شیخ پورہ، پدگامپورہ کے طور پر ہوئی ہے۔

ترال پولیس نے چوروں کے گروہ کا پردہ فاش کیا

تفتیش کے دوران ان دونوں کے قبضے سے چوری شدہ مال برآمد ہوئے اور انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ ترال علاقے میں چوری کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ اس کے علاوہ ان دونوں نے اعتراف کیا کہ انہوں نے طارق احمد شیخ ولد نور محمد شیخ ساکن گوری پورہ اور شفقت علی ولد محمد ایوب ساکن تھانہ منڈی گوری پورہ اونتی پورہ کے ساتھ مل کر کئی مقامات پر چوری کی وارداتیں انجام دی ہیں۔ جن میں حالیہ چوری بھی شامل ہے۔

تفتیش کے دوران گرفتار ملزمین کے انکشاف پر طارق شیخ اور شفقت علی کے گھر پر چھاپے مارے گئے اور ایک ساتھی بلال احمد وانی ولد غلام محمد وانی ساکن صراف محلہ، بجبہاڑہ، جو ان کے ساتھ کام کرتا تھا اور اس کی جیولری کی دکان کو چوری شدہ اشیاء فروخت کرنے کے لیے استعمال کرتے تھے کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Muzaffarnagar Police: مظفر نگر پولیس نے انٹراسٹیٹ بائیک چور گینگ کا کیا انکشاف

ڈی ڈی سی ممبر ڈاڈسرہ اوتار سنگھ نے ترال پولیس کی اس کارروائی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ 'پولیس نے پروفشنل طریقے سے ان چوروں کے ارادے خاک میں ملا دیے، وہیں سماجی کارکن فاروق ترالی نے بھی ترال میں گزشتہ دو برسوں کے بعد پہلی بار چوری کے معاملات میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے پر پولیس کی ستائش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ دیگر چوری کے واقعات میں ملوث افراد بھی جلد ہی سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.