اس موقع پر ٹاؤن ہال ترال میں جموں وکشمیر کے بی جے پی صدر رویندر رینہ کا گرمجوشی کے ساتھ استقبال کیا گیا۔
اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رویندر رینہ نے کہا کہ بی جے پی وادی کشمیر میں مظبوط کرنے کے لیے کام کر رہی ہے اور جس طریقے سے لوگ جوق درجوق بی جے پی کے ساتھ شامل ہو رہے ہیں، اسے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ آنے والا کل بی جے پی کا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ بی جے پی انتخابی تیاریوں میں مصروف ہو گئی ہے اور جموں جو کہ پارٹی کا مضبوط گڑھ پہلے ہی ہے اب وادی کشمیر میں بھی نوجوان اور معزز افراد بی جے پی کا ہاتھ تھام رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:
انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی میں لوگوں کی شمولیت ایک بدلاؤ کی لہر ہے جو آنے والے انتخابات میں تصویر صاف کرے گی۔
اس موقع پر بی جے پی کے جنرل سیکرٹری اشوک کول اور ترجمان الطاف ٹھاکر نے بھی ورکروں سے خطاب کیا۔
وہیں، پروگرام کے پیش ںظر اونتی پورہ کے اردگرد سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے تھے۔