پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ڈی ڈی سی ممبر بی جاوید رحیم بھٹ نے اپنے آٹھ پنچایت حلقوں کے نوجوانوں میں کرکٹ کِٹس تقسیم کر کے ان کے اندر کھیلوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کی جانب قدم بڑھایا ہے۔
اس موقع پر پلوامہ کے ضلع ترقیاتی کمشنر بصیرالحق چودھری Pulwama District Development Commissioner بطور مہمان خصوصی موجود تھے جب کہ محمکہ یوتھ سروس اینڈ اسپورٹس کے افسران بھی اس موقع پر موجود رہے۔
ضلع ترقیاتی کمشنر بصیرالحق نے کہا کہ 'ضلع پلوامہ میں ہُنر کی کوئی کمی نہیں ہے۔ یہاں کے نوجوانوں ہر شعبہ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں لیکن ضرورت اس بات کی ہے کہ انہیں بہتر سہولیات فراہم کی جائے۔'
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو آگے لانے اور ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے ضلع انتظامیہ کام کررہا ہے۔