ETV Bharat / city

SIA Questioned Kashmir Wala's Interim Editor: ایس آئی اے نے ’دی کشمیر والا‘ کے عبوری ایڈیٹر سے پوچھ تاچھ کی - ریاستی تحقیقاتی ایجنسی

جموں و کشمیر پولیس کی ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (ایس آئی اے) نے آج "دی کشمیر والا" کے عبوری ایڈیٹر یش راج شرما سے دو گھنٹوں تک پوچھ تاچھ کی۔ انھیں سنہ 2011 میں میگزین میں ایک " قابل اعتراض " مضمون شائع ہونے کے سلسلے میں طلب کیا گیا تھا۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ یش راج سے اس مضمون کے بارے میں سوال کیا جارہا ہے جس مضمون کے شائع ہونے کے وقت ان کی عمر 12 برس تھی۔

SIA questioned Kashmir Wala's interim editor for over 2 hours
ایس آئی اے نے کشمیر والا کے عبوری ایڈیٹر سے پوچھ گچھ کی
author img

By

Published : Jun 2, 2022, 9:38 PM IST

Updated : Jun 3, 2022, 6:28 PM IST

سرینگر:کشمیر میں مقیم ایک نوجوان صحافی یش راج شرما سے جمعرات کو جموں و کشمیر پولیس کی ریاستی تحقیقاتی ایجنسی ( ایس آئی اے ) نے سرینگر کے ڈیجیٹل میگزین 'دی کشمیر والا' کے خلاف انسداد عسکریت پسندی کی تحقیقات کے سلسلے میں پوچھ تاچھ کی۔
یش راج کے ایک ساتھی نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ "کچھ دن پہلے ایجنسی کی طرف سے طلب کیے جانے کے بعد آج ایجنسی نے (یش راج) سے جوائنٹ انٹروگیشن سنٹر جموں میں دو گھنٹے سے زیادہ تفتیش کی۔ ان کو سنہ 2011 میں میگزین میں ایک " قابل اعتراض " مضمون شائع کرنے کے سلسلے میں طلب کیا گیا تھا۔"

ان کا مزید کہنا تھا کہ "یش راج سے میگزین میں ایک متنازعہ مضمون کی اشاعت کو لیکر سوال کیے گئے۔ اس مضمون کے مصنف، ابوالاعلیٰ فاضلی، جو کشمیر یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کے طالب علم ہیں۔ ایس آئی اے نے 17 اپریل کو سرینگر میں ان کی رہائش گاہ پر چھاپے کے بعد گرفتار کیا تھا۔ پوچھ گچھ کے دوران یش راج کے پس منظر سے متعلق بھی سوالات کیے گئے۔"

23 سالہ یش راج اس وقت میگزین کے عبوری ایڈیٹر کے طور پر کام انجام دے رہے ہیں جبکہ اس میگزین کے ایڈیٹر فہد شاہ پی ایس اے کے تحت حراست میں ہیں۔ یش راج راجستھان کے رہنے والے ہیں اور انھوں نے سنہ 2018 سے میگزین میں کام کرنا شروع کیا تھا۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ یش راج سے اس مضمون کے بارے میں سوال کیا جارہا ہے جس مضمون کے شائع (6 نومبر 2011 ) ہونے کے وقت وہ 12 برس کے تھے۔

ایس آئی اے نے میگزین 'دی کشمیر والا' کے ایڈیٹر اور متنازع مضمون کے مصنف ابوالاعلیٰ فاضلی کے خلاف غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ کی دفعہ 13 اور 18 (دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہونا) کے تحت کیس درج کیا ہے۔
30 مئی کو ایس آئی اے نے عدالت کو بتایا تھا کہ 2011 کا مضمون "جموں و کشمیر میں دہشت گردی اور غیر قانونی سرگرمیوں میں اضافہ کا باعث بنا ہے۔" ایجنسی کے مطابق مضمون "انتہائی اشتعال انگیز، فتنہ انگیز اور جموں و کشمیر میں بدامنی پھیلانے کے لیے تھا اور اس کا مقصد "دہشت گردی کو بڑھاوا دے کر نوجوانوں کو تشدد کا راستہ اختیار کرنے کی ترغیب دینا تھا۔

ایجنسی نے عدالت کو یہ بھی بتایا ہے کہ فاضلی نے "اب تک یہ تحریر لکھنے سے انکار کیا ہے اور اس وجہ سے متنازع تحریر لکھنے کی ذمہ داری ایڈیٹر (فہد شاہ) پرعائد ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں:

Last Updated : Jun 3, 2022, 6:28 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.