ETV Bharat / city

Shab-e-Mehraj Congregation in Kashmir: معراج النبی ﷺ کی پر وقار تقاریب وادی کشمیر میں منعقد - latest news dargah hazratbal

شب معراج کی تقریب سعد کے موقعے پر وادی کشمیر کی چھوٹی بڑی مساجد، درگاہوں اور خانقاہوں میں رات بھر روح پرور اجتماعات اوربا برکت مجالس کا اہتمام Shab-e-Mehraj Congregation in Kashmir کیا گیا،جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس دوران علمائے کرام،واعظ و خطیب اور ائمہ مساجد نے فلسفہ معراج پر روشنی ڈالی۔

shab-e-meraj-observed-with-religious-fervour-across-kashmir
معراج النبی ﷺ کی پر وقار تقاریب وادی کشمیر میں منعقد
author img

By

Published : Mar 1, 2022, 6:13 PM IST

Updated : Mar 1, 2022, 8:29 PM IST

حضرت محمد ﷺ کے عرش اعلی کے مبارک سفر سے منسوب معراج کی تقریبات جموں وکشمیر میں مذہبی عقیدت و احترام اور تزک و احشتام کے ساتھ منائی گئی ۔شب معراج کی تقریب سعد کے موقعے پر رات بھر وادی کی چھوٹی بڑی مساجد، درگاہوں اور خانقاہوں میں روح پرور اجتماعات اوربا برکت مجالس کا اہتمام Shab-e-Mehraj Congregation in Kashmir کیا گیا، جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس دوران علمائے کرام،واعظ و خطیب اور ائمہ مساجد نے فلسفہ معراج پر روشنی ڈالی۔

معراج النبی ﷺ کی پر وقار تقاریب وادی کشمیر میں منعقد
کورونا وائرس کے دو برس کے بعد معراج کی مناسب سے شب خوانی کی مجالس آراستہ ہوئیں۔کورونا وبا کی وجہ سے گزشتہ دو برسوں کے دوران شب معراجﷺ کی تقریبات کا اہتمام نہیں Shab-e-Mehraj Congregation کیا جاسکا تھا۔ایسے میں ٹھنڈ اور بارشوں کے باوجود باوجود وادی کے اطراف اکناف سے لوگوں کی کثیر تعداد نے درگاہ حضرت بل میں حاضری دی۔اس مقدس موقعے پر وادی میں سب سے بڑی تقریب آثار شریف درگاہ حضرت میں منعقد Shab-e-Mehraj Congregation Held at Hazratbal shrine ہوئی، جہاں فرزندان توحید بار گاہ الہی میں سر بسجود ہوکر رات بھر اپنے گناہوں ،خطاؤں اور لغزشوں کی معافی طلب کرتے رہے۔وہیں عالمی وبا کورونا وائرس کے مکمل خاتمے اور وادی کشمیر کے امن واماں ،سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لئے بھی خاص دعائیں مانگ گئیں۔

شب معراج کی اس طرح کی روح پرور مجالس طلوع آفتاب تک جارہی،بعد میں نماز فجر سے ہر نماز پر وادی کے اطراف و اکناف سے آئے ہوئے فرزندان توحید موئے مقدس آنحضرت ﷺ کے دیدار سے فیضیاب ہوتے رہیں۔ وہیں عقیدت مند فرش پر استادہ عرش کی طرف ہاتھ اٹھا کر اللہ کے حضور گڑ گڑاتے ہوئے دعائیں مانگ رہے تھے۔

ماہ رجب المرجب کی 27 ویں شب کو اللہ تعالی نے اپنے محبوب حضرت محمد ﷺ کو معراج کا شرف عطا کیا ۔اس بابرکت رات میں اللہ رب العزت نے اپنے حبیب ﷺ کو اپنے پاس بلایا اور ان سے ہم کلام ہوئے اور پانچ نمازوں کا تحفہ عطا کیا۔

معراج عالم کے بڑے دن پر اہل ایمان خصوصی عبادات کا اہتمام کرتے ہیں،نوافل ادا کرتے ہیں وہیں دورد وازکار اور نعت خوانی کی خصوصی محفلیں بھی آراستہ کی جاتی ہیں۔

درگاہ حضرت بل میں معراج النبی ﷺکی تقریب سعد کے موقعے پر ضلع انتظامیہ سرینگر نے مختلف سرکاری اداروں اور چند رضاکار انجیمنوں کے اشتراک سے زائرین کو ہر ممکن سہولیات بہم رکھنے کے لیے خصوصی انتظامات کئے تھے جبکہ شہرو دیہات سے درگاہ حضرت بل آنے والے عقیدت مندوں کی سہولت کے لئے ٹریفک کے معقول انتظامات بھی کئے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:Shab-e-Me’raj Congregation Held at Hazratbal shrine after 2 years: دو سال بعد درگاہ حضرت بل میں معراج النبیﷺ کی تقریب منعقد

اسی طرح کی پر رونق اور روح پرور مجالس آثار شریف پنجورہ شوپیاں، اہم شریف بانڈی پورہ ،جناب صورہ، اورشہری کلاش پورہ میں بھی منعقد ہوئیں،جن میں آقائے نامدار حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں درودوسلام کی صدائیں بلند ہوتی رہی ۔وہیں علمائے کرام اور ائمہ مساجد نے معراج النبی ﷺ کے عنوان پر روشنی ڈالی۔

Last Updated : Mar 1, 2022, 8:29 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.