ETV Bharat / city

شوپیاں: قبائلی امور کے سکریٹری کا قبائلی علاقوں کا دورہ

جامع قبائلی فلاح و بہبود اقدامات کے لیے جاری منصوبہ بندی کے عمل کو دیکھتے ہوئے مختلف مقامات سے عوامی رائے حاصل کی گئی۔

author img

By

Published : Aug 22, 2021, 8:16 PM IST

visit to tribal areas
قبائلی علاقوں کا دورہ

قبائلی امور سکریٹری ڈاکٹر شاہد اِقبال چودھری نے پہاڑی ضلع شوپیان کے قبائلی علاقوں کا دورہ کیا۔ قبائل کو درپیش مسائل کا جائزہ لینے کے لیے شاہد اقبال چودھری نے شوپیان ضلع کے پیر مرگ، پیر کی گلی دبجن قبائلی آبادی کے پہاڑی علاقوں میں رہائشی علاقوں کا دورہ کیا۔ اِمسال قبائلی امور کے شعبے کی جانب سے شروع کی جانے والی فلیگ شپ اسکیمیں بشمول دیہاتی ترقیاتی اسکیم، تعلیم، نقل مکانی کرنے والی قبائلی ترقی، ایم ایف پی اسکیم فن و ثقافت، روزی روٹی کے اقدامات اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو وسیع کرنے کے لیے تبادلۂ خیال کیا گیا۔ جامع قبائلی فلاح و بہبود اقدامات کے لیے جاری منصوبہ بندی کے عمل کو دیکھتے ہوئے مختلف مقامات سے عوامی رائے حاصل کی گئی۔

قبائلی علاقوں کا دورہ

اس دوران مائیگرنٹ قبائلی آبادی کے ساتھ رابطہ کیا گیا۔ کئی مقامات پر اجلاس منعقد ہوئے جن میں مقامی رہائشی، طلبہ، نوجوانوں کے گروہ، خواتین کے علاوہ ضلعی ترقیاتی کونسل، بلاک ترقیاتی کونسلوں اور مقامی این جی او کے ارکان شامل تھے۔ مقامی کھیلوں کے گروہوں اور ٹیموں نے سکریٹری کے ساتھ ملاقات بھی کی تاکہ نوجوانوں کے مستقبل پر خصوصی توجہ دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: شوپیان میں سڑکوں کی خستہ حالی کے خلاف احتجاج

ڈاکٹر شاہد اقبال نے دورے کے دوران قبائلی برادریوں کے نمائندوں سے قبائلی ثقافت کے تحفظ، تعلیم اور معاش کے لیے معاونت فراہم کرنے، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور مربوط قبائلی ترقی کے عمل کی طرف بڑھنے کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا۔ مقامی نمائندوں کو حکومت کی جانب سے قبائلی علاقوں کی مرکوز ترقی کے لئے کی جانے والی سنجیدہ کوششوں اور اس سال تعلیم، صحت اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں نوجوانوں اور ہُنر کی ترقی پر خصوصی توجہ کے علاوہ شروع کی جانے والی اہم مداخلتوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ انہیں یقین دلایا گیا کہ قبائلی امور کے محکمے کی طرف سے اٹھائے گئے عوامی اہمیت کے مختلف مسائل اور قبائلی وزارت کی فلیگ شپ اسکیموں کو تمام علاقوں تک توسیع دی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.