ETV Bharat / city

گاندربل: نالہ سندھ میں ڈوبنے والے جے سی بی کنڈکٹر کی تلاش جاری

author img

By

Published : Oct 6, 2021, 3:42 PM IST

سونمرگ جے سی بی حادثے میں نالہ سندھ میں ڈوبنے والے کنڈکٹر کی لاش دوسرے روز بھی برآمد نہیں ہو سکی۔

گاندربل: نالہ سندھ میں ڈوبنے والے جے سی بی کنڈکٹر کی تلاش جاری
گاندربل: نالہ سندھ میں ڈوبنے والے جے سی بی کنڈکٹر کی تلاش جاری

جموں وکشمیر کے ضلع گاندربل کے سونمرگ ہنگ پارک کے قریب گزشتہ روز ایک جے سی بی حادثے کا شکار ہو گئی۔ اس دوران جے سی بی ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

وہیں اس حادثے میں جے سی بی کا کنڈکٹر نالہ سندھ میں لاپتہ ہو گیا۔ جس کی لاش اب تک برآمد نہیں ہو سکی ہے۔ اس واقع کے بعد لاپتہ شخص کے گھر اور گاؤں کے لوگوں میں ماتم کی لہر دوڑ گئی۔

اس حادثے کے بعد حالانکہ ایس ڈی آر ایف، مقامی لوگ، رشتہ دار اور پولیس ٹیم کی جانب سے لگاتار لاپتہ شخص کی لاش کو ڈھونڈنے کی کوشش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بارہمولہ: ایک ہی خاندان کے دو افراد ڈوب کر ہلاک

لیکن اس کے باوجود لواحقین ڈی سی گاندربل سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ کسی طرح اسپیشل ٹیموں کو حادثہ کی طرف روانہ کرکے اچھی طرح سے نالہ سندھ کی تلاشی کی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.