قومی تحقیقاتی ایجنسی آج وادیٔ کشمیر کے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائی انجام دے رہی ہے۔ این آئی اے نے سرینگر کے مضافات میں واقع نیو کالونی سمر بگ لسجن کے علاوہ بارہمولہ اور سوپور میں چھاپہ ماری کی ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ قومی تحقیقاتی ایجنسی نے سمر بگ میں عامر احمد گوجری کے گھر پر چھاپہ مار کارروائی کی ہے۔ این آئی اے کی اس کاروائی میں پولیس اور سی آر پی ایف بھی موجود ہے۔
واضح گزشتہ سال سے حکومت نے جماعت اسلامی کشمیر کے خلاف کارروائی انجام دی اور اس تنظیم پر پابندی عائد کی۔ اس کے بعد کئی مرتبہ جماعت اسلامی سے منسلک افراد کے گھر پر چھاپہ ماری کی گئی اور آج کی جو کارروائی ہے اس کا بھی کنیکشن اسی کارروائی کے ساتھ ہے۔