ETV Bharat / city

ترال: سڑک کی تعمیر کے لیے احتجاج مظاہرہ - jammu and kashmir news

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ترال علاقے کی خستہ حال سڑک کے خلاف مقامی لوگوں نے احتجاج کیا۔

سڑک کی تعمیر کے لیے احتجاج
سڑک کی تعمیر کے لیے احتجاج
author img

By

Published : Sep 26, 2021, 6:45 PM IST

کچھمولہ میں اندرونی رابطہ سڑک کی تعمیر کے لیے ترال کی آبادی نے خاموش احتجاج کیا اور اپنی بات انتظامیہ تک پہنچانے کی کوشش کی۔

سڑک کی تعمیر کے لیے احتجاج

مقامی لوگوں کے مطابق سال 2006 کے دوران اس سڑک پر آر اینڈ بی نے باجری بچھائی تھی اور اس کے بعد سے یہ سڑک ابھی تک ویسی ہی ہے حتی کہ سڑک انتہائی خستہ ہو چکی ہے جس کے سبب لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

سڑک کی خراب حالت کے بعد مقامی لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے جموں و کشمیر انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد سڑک تعمیر کروائی جائے تاکہ انہیں پریشانیوں سے چھٹکارا ملے۔

احتجاج میں شامل غلام قادر نامی شخص نے بتایا کہ 'اس سڑک کی بہت پہلے مرمت کی گئی تھی اور اس کے بعد سے متعلقہ حکام نے اس جانب آج تک توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے سڑک پر گاڑیوں کی آمد ورفت متاثر ہو رہی ہے جبکہ لوگ پیدل چل نہیں سکتے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.