ETV Bharat / city

کندجن چرار شریف میں عوامی دربار - انتظامیہ اس علاقے سے باخبر ہے

ڈی سی نے اس دوران خطاب کرتے ہوئے عوام سے کہا کہ انتظامیہ اس علاقے سے باخبر ہے اور ہم آج اسی لئے یہاں آئے ہیں تاکہ یہاں کے لوگوں کو سہولت پہنچانے کے لئے ایک روڈ میپ تیار کیا جائے۔

Awami Darbar
عوامی دربار
author img

By

Published : Aug 25, 2021, 8:42 PM IST

ضلع بڈگام کے دور دراز علاقوں میں تعمیر و ترقی کا جائزہ لینے کے لئے ڈی سی بڈگام آئے روز ان علاقوں کا دورہ کر کے لوگوں کے مسائل سنتے ہیں۔ اسی سلسلے میں آج شہباز احمد مرزا نے چرار شریف کے ایک دور دراز علاقے کندجن میں عوامی دربار منعقد کیا۔

عوامی دربار

ڈی سی نے علاقے میں جاری کام کاج اور سرکار کی جانب سے چلائی جانے والے فلاحی اسکیموں کے کام کاج کا بھی جائزہ لیا۔ شہباز مرزا نے عوام کے مسائل سنے اور انہیں یقین دلایا کہ بہت جلد مسائل کا ازالہ کیا جائے گا۔

ڈی سی نے اس دوران خطاب کرتے ہوئے عوام سے کہا کہ انتظامیہ اس علاقے سے باخبر ہے اور ہم آج اسی لئے یہاں آئے ہیں تاکہ یہاں کے لوگوں کو سہولت پہنچانے کے لئے ایک روڈ میپ تیار کیا جائے۔ انہوں نے لوگوں کو یقین دلایا کہ علاقے میں پانی، بجلی روڈ اور دیگر سہولت کو بہم رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بڈگام: ’ویکسین کی عدم دستیابی سے مویشی مررہے ہیں‘

ڈی سی کے ضلع کے تمام لائن ڈپارٹمنٹس کے عہدیداروں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جتنا جلد ہو سکے لوگوں کے مسائل کو حل کیا جائے تاکہ آنے والے سردیوں کے موسم میں لوگوں کو کسی بھی طرح کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

یک روزہ عوامی دربار میں سی ایم او بڈگام سی ای او، اے سی ڈی، تحصیلدار، بی ڈی او، بی ایم او کے علاوہ تمام لائن ڈپارٹمنٹس کے ایکزیکٹیو انجینئر موجود رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.