ETV Bharat / city

PSAJK Issued Bus Fee Rate Card: بس فیس سے متعلق پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کا ریٹ کارڈ جاری - جموں وکشمیر کے نجی اسکولز میں ٹرانسپورٹ فیس میں اضافہ

فی فیکزیشن کمیٹی کے پرائیویٹ اسکولز میں 12 فیصد بس فیس بڑھائے جانے کے حالیہ فیصلے پر پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کے چیئرمین جی این وار نے کہا کہ 'یہ یک طرفہ فیصلہ ہے جو کہ انہیں قابل قبول نہیں ہے۔ ' GN Var on fee fixation committee

بس فیس سے متعلق پرائیوٹ اسکول ایسوسی ایشن کا ریٹ کارڈ جاری

author img

By

Published : Mar 15, 2022, 10:33 AM IST

جموں و کشمیر پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن نے فی فیکزیشن کمیٹی کی جانب سے 12 فیصد ٹرانسپورٹ فیس میں اضافے کے ردعمل میں اب ریٹ کارڈ جاری کیا ہے جس میں کم از کم دو ہزار روپے ماہانہ ایک بچے کی بس فیس مقرر کی گئی ہے۔ Private School Association J&K Issued Bus Fee Rate Card

بس فیس سے متعلق پرائیوٹ اسکول ایسوسی ایشن کا ریٹ کارڈ جاری

پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کے چیئرمین جی این وار نے جاری کیے گئے بس ریٹ کارڈ سے متعلق کہا کہ 'اگر اس تعلق سے کسی کو کوئی اعتراض ہو تو وہ ایسوسی ایشن سے رابطہ قائم کرسکتا ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ مذکورہ ریٹ کارڈ کو متعین کرتے ہوئے تمام زاویوں کو مد نظر رکھا گیا ہے۔'

فی فیکزیشن کمیٹی کے پرائیویٹ اسکولز کی بس فیس میں 12 فیصد اضافہ کیے جانے کے حالیہ فیصلے پر بات کرتے ہوئے جی این وار نے کہا کہ 'یہ یک طرفہ فیصلہ ہے جو کہ انہیں قابل قبول نہیں ہے۔' increase in bus fees in private schools

وہیں ان کے مطابق پرائیویٹ اسکولز میں ٹرانسپورٹ کرایہ کا متعین کرنا ایف ایف سی کے حد اختیار میں نہیں ہے۔ ایسے میں یہ سمجھنے سے قاصر ہے کہ کمیٹی نے کس بنیاد پر ٹرانسپورٹیشن چارجز پر اپنا آرڈر جاری کیا جب کہ ایف ایف آر کا دائرۂ کار صرف ماہانہ تعلیمی فیس مقرر کرنے تک محدود ہے۔

پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن نے کہا ہے اگر سرکار کو ایسا لگتا ہے کہ جاری کیا گیا ریٹ کارڈ خرچہ جات کے اعتبار سے صحیح نہیں ہے تو انہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ ایس آر ٹی سی بسوں کا بندوست کریں تاکہ پرائیویٹ اسکولوں میں ٹرانسپورٹیشن فیس سے متعلق آئے روز کے معاملات و مسائل کو ہمیشہ کے لیے حل کیا جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.