جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں محمکہ جنگلات کی جانب سے ہرگاؤں ہریالی کے تحت شجرکاری مہم Plantation Drive under Hargaon Hariyali in Pulwama شروع کی گئی ہے۔
اس مہم کا آغاز ماحول کی بڑھتی آلودگی کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔ وہی اس مہم کے تحت ضلع پلوامہ کے مختلف مقامات پر تقریبا 5000 درخت لگائے جائیں گے۔
مہم کا آغاز ضلع پلوامہ کے خواتین ڈگری کالج پلوامہ سے شروع کیا گیا جہاں پر محمکہ نے 1000 کے قریب درخت لگائے۔ اس مہم میں کالج کے بچوں نے بھی حصہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: Plantation Drive in Pahalgam: محکمہ جنگلات کی جانب سے پہلگام میں شجرکاری مہم
اس سلسلے میں محمکہ کے افسر نے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'اس مہم کی شروعات ماحولیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے ساتھ ہی انہوں نے کہا اس سے ماحولیاتی توازن برقرار رہے گا۔'