ETV Bharat / city

Omar Abdullah on Rajouri Attack: عمر عبداللہ کا راجوری حملے میں فوجی جوانوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس

عمر عبداللہ نے راجوری فدائین حملے میں فوجی اہلکاروں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ عمر عبدللہ نے کہا کہ راجوری میں ڈیوٹی کے دوران ملی ٹنٹ حملے میں تین فوجی جوانوں کی ہلاکت کی خبر سن کر صدمہ ہوا‘۔ Rajouri Militants Attack

Two Militants Killed in Rajouri
Two Militants Killed in Rajouri
author img

By

Published : Aug 11, 2022, 1:30 PM IST

راجوری جموں، سری نگر: نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبدللہ Former Chief Minister Omar Abdullah نے راجوری کے پرگرال درہال فوجی کیمپ پر ہوئے فدائین حملے میں تین فوجی جوانوں کے ہلاک ہونے پر اظہار افسوس کیا ہے۔ انہوں نے اس حملے میں زخمی ہونے والے فوجی افسروں اور جوانوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی ہے۔ Omar Abdullah expresses grief on the death of soldiers in the Rajouri

موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ’راجوری میں ڈیوٹی کے دوران ملی ٹنٹ حملے میں تین فوجی جوانوں کی ہلاکت کی خبر سن کر صدمہ ہوا‘۔

یہ بھی پڑھیں:

ان کا ٹویٹ میں مزید کہنا تھا: ’اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے میں پسماندگان کو تعزیت پیش کرتا ہوں اور اس حملے میں زخمی ہونے والے فوجی افسروں اور جوانوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہوں‘۔ قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیر کے ضلع راجوری کے پرگرال درہال فوجی کیمپ پر جمعرات اعلیٰ الصبح عسکریت پسندوں نے فدائین حملہ کیا جس کے نتیجے میں 3 فوجی جوان اور دو ملی ٹینٹ ہلاک ہوئے جب کہ ایک میجر سمیت مزید دو اہلکار شدید طور پر زخمی ہوئے۔ Fidayeen Attack in Rajouri
جان

واضح رہے کہ جمعرات کی علیٰ الصبح مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے راجوری کے درہل علاقے میں پرگل میں فوجی کیمپ کی باڑ کو عسکریت پسندوں نے عبور کرنے کی کوشش کی۔ Two Militants Killed in Rajouri اسی دوران سکیورٹی فورسیز اور عسکریت پسندوں کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں دو عسکریت پسند مارے گئے جب کہ تین فوجی اہلکار بھی ہلاک ہوئے ہیں۔
یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.