ETV Bharat / city

Amarnath Yatra: یاترا قافلوں کے دوران شاہراہ پر ٹریفک میں کوئی بدلاؤ نہیں ہوگا، منوج سنہا

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ امرناتھ یاترا کے دوران جموں-سرینگر شاہراہ پر ٹریفک میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ Amarnath Yatra

یاترا قافلوں کے دوران شاہراہ پر ٹریفک میں کوئی بدلاو نہیں ہوگا، ایل جی منوج سنہا

author img

By

Published : Jul 3, 2022, 3:22 PM IST

Updated : Jul 3, 2022, 9:16 PM IST

جموں و کشمیر: جموں و کشمیر میں امرناتھ یاترا پر جانے والوں کا سلسلہ جاری ہے، اس دوران ایل جی منوج سنہا نے کہا کہ یاترا کے دوران جموں-سرینگر شاہراہ پر ٹریفک میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی، تاہم میوہ اور سبزیوں سے بھری گاڑیوں کو اسی وقت تک روکا جائے گا جس دوران یاتریوں کا قافلہ روانہ ہوگا۔ منوج سنہا نے سرینگر کے پانتھ چوک میں قائم یاتری بھون کا دورہ کرکے وہاں کی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ امسال انتظامیہ اور مرکزی حکومت نے سکیورٹی کے بہتر انتظامات کیے ہیں اور کسی بھی یاتری کو اب تک کوئی دقت کا سامنا نہیں کرنا پڑا ہے۔Amarnath Yatra

یاترا قافلوں کے دوران شاہراہ پر ٹریفک میں کوئی بدلاؤ نہیں ہوگا، منوج سنہا

واضح رہے کہ شاہراہ پر یاتریوں کے قافلے کے دوران عام شہریوں اور مال بردار گاڑیوں کو تقریباً دو گھنٹے سے زائد وقفے تک شاہراہ پر روکا جارہا ہے جس سے عوام و تاجر کافی پریشان ہیں۔ گزشتہ روز سوپور میں میوہ تاجروں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ میوہ سے بھری گاڑیوں کو روکنے سے انہیں کافی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے کیونکہ گاڑیوں میں سیب و دیگر میوے خراب ہوتے ہیں۔ وہیں سیاسی جماعتوں نے بھی انتظامیہ کے اس قدم کی تنقید کرتے ہوئے ایل جی سے اس پر نظر ثانی کرنے کی اپیل کی ہے۔

Last Updated : Jul 3, 2022, 9:16 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.