ETV Bharat / city

سرینگر: محدود افراد کے ساتھ ہی منعقد ہوگی یوم آزادی تقاریب

author img

By

Published : Aug 8, 2021, 5:17 PM IST

جموں وکشمیر انتظامیہ نے اتوار کے روز اپنے ایک بیان میں بتایا کہ 'کسی بھی اندرون اور بیرون اجتماعی تقریبات میں 25 افراد کو جمع ہونے کی اجازت ہوگی، البتہ یوم آزادی کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والی تقریبات میں عارضی طور پر نرمی دی جائے گی۔

محدود افراد کے ساتھ ہی منعقد ہوگی یوم آزادی تقریب

اسٹیٹ ایگزیکٹیو کمیٹی کی جانب سے جاری ایک حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ 'یوم آزادی کی تقریبات کے موقع پر کووڈ کے تناظر میں محدود افراد کی شرکت میں نرمی دی جائے گی۔ ساتھ ہی سبھی ضلع مجسٹریٹ سے کہا گیا ہے کہ تقریبات کورونا وائرس کے رہنما خطوط پر عمل کرتے ہوئے منعقد کرائی جائیں'۔

حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ 'سبھی تعلیمی ادارے اگلے اعلان تک بند ہی رہیں گے۔ تمام اسکولز اور اعلیٰ تعلیمی اداروں سمیت کوچنگ مراکز گزشتہ ہفتے ہی مشتہر کئے گئے حکم نامے کے مطابق بند رہیں گے البتہ آن لائن کلاسز کا سلسلہ جاری رہے گا۔

کورونا وائرس کے روزانہ سامنے آنے والے مثبت معاملات اور کورونا سے ہونی والی یومیہ اموات کی تعداد میں کمی کے پیشِ نظر 31 جولائی کے بعد تعلیمی اور تدریسی سرگرمیاں بحال ہونے کے امکانات ظاہر کئے جارہے تھے اور یہ بھی کہا جارہا تھا کہ تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کے حوالے سے حکومت کے اعلیٰ ذمہ داروں سے صلاح ومشورہ جاری ہے۔

لیکن تازہ حکم نامے کے مطابق انتظامیہ نے تمام تعلیمی اداروں کو 15 تاریخ تک بند رکھنے کا پھر سے فیصلہ لیا ہے، جاری کردہ حکم نامے کے مطابق اگرچہ سبھی اضلاع سے ہفتہ وار کورونا لاک ڈاؤن ختم کیا جاچکا ہے تاہم رات 8 بجے سے صبح کے 7 بجے تک کورونا کرفیو جاری رہے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.