ETV Bharat / city

مہمان پرندوں کی وادی کشمیر کی آبی پناہ گاہوں میں آمد - مہمان پرندوں کا وادی کشمیر میں ڈیرا

ریجنل وائلڈ لائف وارڈن راشد نقاش نے بتایا کہ اس بار جو پرندے یہاں آئے ہیں اُن میں ملرڈز، پوچرڈز، گڑوالس، کوٹس وغیرہ شامل ہیں۔ اس بار ان پرندوں کے تحفظ کے لیے مزید انتظامات و اقدامات کیے گئے ہیں۔ مزید پانی کی دستیابی یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ شکاریوں سے ان مہمان پرندوں کو بچانے کے لیے پٹرولنگ کی جارہی ہے۔

مہمان پرندوں نے وادی کشمیر کے آبی پناہ گاہوں میں بسیرا لیا

author img

By

Published : Nov 3, 2021, 6:24 PM IST

ہر برس کی طرح رواں سال بھی مہمان پرندوں نے موسم سرما کی آمد کے ساتھ وادی کے آبی پناہ گاہوں کا رخ کیا۔

محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق اب تک چار لاکھ سے زائد پرندے وادی کشمیر آچکے ہیں۔ ہر برس یہ پرندے میلوں کا سفر طے کر کے سائبیریا، چین، یورپی ممالک سے یہاں آتے ہیں۔

مہمان پرندوں نے وادی کشمیر کے آبی پناہ گاہوں میں بسیرا لیا

ہر برس اکتوبر کے اخیر میں یہ پرندے یہاں آتے ہیں اور اپریل تک وادی میں ہی بسیرا کرتے ہیں۔

ان مہمان پرندوں کی آمد کے حوالے سے ریجنل وائلڈ لائف وارڈن راشد نقاش نے بذریعہ فون ای ٹی و ی بھارت کو بتایا کہ 'ابھی تک چار لاکھ سے زائد مہمان پرندے یہاں آچکے ہیں اور اس وقت یہاں کی آبی پناہ گاہوں میں بسیرا کر لیا ہے'۔

انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں ان کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ اس وقت ہوکیرسر، حیگام میں تقریبا ایک لاکھ جبکہ شالیبغ میں تقریباً 50000 پرندے موجود ہیں۔

اس کے علاوہ چٹلم میں 20000، ولار جھیل میں 30000 اور جھیل ڈل میں بھی ایک لاکھ سے زائد ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ اس بار جو پرندے یہاں آئے ہیں اُن میں ملرڈز، پوچرڈز، گڑوالس، کوٹس وغیرہ شامل ہیں۔ اس بار ان پرندوں کے تحفظ کے لیے مزید انتظامات و اقدامات کیے گئے ہیں۔ مزید پانی کی دستیابی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ شکاریوں سے ان مہمان پرندوں کو بچانے کے لیے پٹرولنگ کی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.