ETV Bharat / city

جب پُرہجوم سرکاری تقاریب جاری ہیں تو مساجد اور درگاہیں بند کیوں: محبوبہ مفتی - जम्मू-कश्मीर की पूर्व मुख्यमंत्री और पीपुल्स डेमोक्रेटिक पार्टी की अध्यक्ष महबूबा मुफ्ती

جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ و پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے ہفتے کے روز مرکز پر کشمیر کے لوگوں کے ساتھ تعصب برتنے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ 'کشمیر کے عوام کو عبادت گاہوں میں نماز ادا کرنے کی اجازت نہ دے کر وادی کے اکثریت طبقے کے جذبات کے ساتھ کھلواڑ ہو رہا ہے۔'

محبوبہ مفتی
محبوبہ مفتی
author img

By

Published : Oct 2, 2021, 5:29 PM IST

سرینگر کی جامع مسجد اور درگاہ حضرت بل کے علاوہ دیگر عبادت گاہوں میں گزشتہ چند ہفتوں سے جموں و کشمیر انتطامیہ کی جانب سے کورونا وائرس کے ایس او پیز کے تحت نماز جمعہ کی اجتماعی نماز کی اجازت نہ دیے جانے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔

سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ٹویٹ کر کے کہا 'مرکزی حکومت کی جانب سے کشمیر میں مساجد اور درگاہوں پر لوگوں کو نماز اور سجدہ کرنے سے روکنا، یہاں کی اکثریتی برادری کے جذبات کو مجروح کرنا ہے۔'

محبوبہ مفتی ٹویٹ
محبوبہ مفتی ٹویٹ
اُن کا مزید کہنا ہے'خاص طور پر ایسے وقت میں جب پارکس اور عوامی مقامات کھلے ہوئے ہیں اور دن بھر ان گنت ہجوم والے سرکاری تقاریب کا اہتمام ہوتا ہے۔ تو ایسے مساجد اور درگاہوں پر پابندی تعصب کا ظاہر کرتا ہے'

مزید پڑھیں:پلوامہ: 90 کی دہائی میں مائیگریشن کرنے والے پنڈت خاندان کی گھر واپسی

ہم اپ کو بتادیں کہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے سرینگر میں گزشتہ ہفتہ میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر سرینگر کے بڑے مساجد اور خانقاہوں میں اجتماعی نماز پر عارضی طور پر پابندی عائد کر دی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق بڑے اجتماع کے منعقد ہونے سے کورونا کے مثبت کیسز میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.