تفصیلات کے مطابق پلوامہ کے چکورہ علاقے میں ایک 45 سالہ شخص اخروٹ کے درخت سے گرگیا جس کے بعد مقامی لوگوں نے اسے ضلع ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
ہلاک شدہ کی شناخت غلام محمد وانی ساکن چکورہ کے طور پر کی گئی۔
مزید پڑھیں:نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما ترلوچن سنگھ وزیر کا دہلی میں مبینہ قتل
پولیس کے افسر نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ لاش کو آخری رسومات کے لیے اہل خانہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔