بھارت آج 74ویں یوم آزادی کا جشن منا رہا ہے۔ اس حوالے سے وزیراعظم نریندر مودی کا قوم کے نام خطاب مزید لوگوں تک پہچانے کے لئے دارالحکومت سرینگر میں دو مقامات پر ایل ای ڈیز نصب کی گئیں۔ اس کا مقصد وزیراعظم کے خطاب کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا تھا۔
وہیں ان دو بڑے اسکرینز کے ذریعے دارالحکومت سرینگر کے شہر کمشیر کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقدہ سب سے بڑی تقریب کی براہ راست تصویریں بھی دکھائی گئیں اور حب الوطنی کے نغمے بھی دیکھنے کو ملے۔
تاریخ میں یہ پہلی بار دیکھنے کو ملا ہے جب یوم آزادی کے سلسلے میں منعقدہ تقریبات کی تصویریں شہر سرینگر میں زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے اس طرح کے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔
دراصل یہ وال ایل ای ڈییز سرینگر کے ٹی آر سی اور جہانگیر چوک میں لگائے گئے۔ یوم آزادی پر منعقدہ ان تقریبات کا مشاہدہ نہ صرف ڈیوٹی پر معمور پولیس اور فورسز اہلکاروں نے کیا بلکہ ان لوگوں نے بھی کیا جو کسی کام کی وجہ سے گھروں سے باہر تھے۔
یہ بھی پڑھیں: 'جموں و کشمیر میں انتخابات جلد'
وزیراعظم نریندر مودی کے خطاب کے علاوہ مرکز کے زیر انتظام علاقوں جموں و کشمیر اور لداخ کے لفٹینٹ گورنروز کے عوام کے نام خطاب کو بھی نصب کئے گئے اسکرینز پر دکھایا گیا۔