ETV Bharat / city

بڈگام میں ویکسینیشن مہم جاری

لوگوں کو کورونا ویکسین کے حوالے سے جانکاری فراہم کرنے کے لئے ضلع انتظامیہ بڈگام طرح طرح کے اقدامات کر رہی ہے۔ اسی کڑی میں آج ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام شہباز احمد مرزا اور ڈی ڈی سی چیرمین بڈگام نذیر احمد خان نے ویکسینیشن وین کو ہری جھڑی دکھا کر روانہ کیا۔

بڈگام میں ویکسینیشن مہم بڑے پیمانے پر جاری

author img

By

Published : Sep 17, 2021, 3:33 PM IST

کورونا وائرس کی تیسری لہر کا خطرہ مسلسل بڑھتا جا رہا ہے اور اس مہلک وبا سے بچنے کا واحد ذریعہ ویکسین ہے۔ملک بھر کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں بھی ویکسینیشن مہم بڑے پیمانے پر جاری ہے۔

بڈگام میں ویکسینیشن مہم بڑے پیمانے پر جاری

ادھر ضلع بڈگام میں بھی کورونا وائرس مخالف کووڈ ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے۔ ضلع میں 45 سال سے زائد عمر والوں کی ٹیکہ کاری تقریباً مکمل ہو چکی ہے اور اب 18 سے 45 سال کے افراد کو ویکسین دیا جا رہا ہے۔

لوگوں کو کورونا ویکسین کے حوالے سے جانکاری فراہم کرنے اور لوگوں کو ویکسین لگانے پر آمادہ کرنے کے لئے ضلع انتظامیہ بڈگام طرح طرح کے اقدامات کر رہی ہے۔اسی کڑی میں آج ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام شہباز احمد مرزا اور ڈی ڈی سی چیرمین بڈگام نذیر احمد خان نے ویکسینیشن وین کو ہری جھڑی دکھا کر روانہ کیا۔

اشتہارات والی وین ضلعوں میں جاکر لوگوں کو ویکسین کے حوالے سے بیدار کرنے کا کام کرے گی، منسٹری آف انفارمیشن اینڈ براڈ کاسٹنگ نے یہ اقدام کیا ہے اور اس کا واحد مقصد ہے کہ ضلع کے دور دراز علاقوں میں جاکر لوگوں کو ٹیکہ کے تعلق سے جانکاری فراہم کرنا۔

مزید پڑھیں: بغیر ویکسینیشن کے کوئی بھی شخص عدالت میں داخل نہیں ہوسکتا ہے: جموں و کشمیر ہائی کورٹ

شہباز احمد مرزا نے اس موقع پر میڈیا سے کہا کہ 'ضلع میں ویکسین کی کوئی کمی نہیں ہے اب تک ستر فیصد ٹیکہ کاری مکمل ہو چکی ہے، انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے ایسے میں خود کو اور سماج کو اس مہلک بیماری سے پاک رکھنے کے لئے لوگوں کو چاہئے کہ وہ خود سے ٹیکہ لگوانے کے لیے آگے آئیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.