ETV Bharat / city

Kashmiri journalist Barred to Fly Sri lanka: کشمیری صحافی کے بیرون ملک سفر پر روک - SRI LANKA CRISES KASHMIRI JOURNALIST BARRED

کشمیری صحافی آکاش حسن کو منگل کے روز دہلی ہوائی اڈے پر حکام نے رپورٹنگ اسائنمنٹ کے لیے سری لنکا جانے سے روک دیا ہے۔اس بات کی جانکاری آکاش حسن نے ٹویٹ کے ذریعے دی ہے۔Kashmiri journalist Barred to Fly Sri lanka

kashmiri-journalist-stopped-from-flying-to-sri-lanka-by-delhi-airport-officers
دہلی ہوائی اڈے پر کشمیری صحافی کو بیرون ملک سفر سے روک دیا گیا
author img

By

Published : Jul 26, 2022, 10:55 PM IST

سرینگر:کشمیری صحافی آکاش حسن کو منگل کے روز دہلی ہوائی اڈے پر حکام نے رپورٹنگ اسائنمنٹ کے لیے سری لنکا جانے سے روک دیا ہے۔اس بات کی جانکاری آکاش حسن نے اپنے ایک ٹویٹ کے ذریعے دی ہے۔Kashmiri journalist Barred to Fly Sri lanka

kashmiri-journalist-stopped-from-flying-to-sri-lanka-by-delhi-airport-officers
دہلی ہوائی اڈے پر کشمیری صحافی کو بیرون ملک سفر سے روک دیا گیا

آکاش حسن نے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ نئی دہلی کے آئی جی آئی ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے مجھے کولمبو، سری لنکا جانے والی پرواز میں سوار ہونے سے روک دیا۔ میں موجودہ بحرانی صورتحال پر رپورٹنگ کرنے کے لیے سری لنکا جارہا تھا۔ ایسے میں امیگریشن حکام نے میرا پاسپورٹ اور بورڈنگ پاس لے لیا جبکہ مجھے چار گھنٹوں تک سے ایک کمرے میں بٹھایا۔

آکاش کے مطابق حکام نے روکے جانے کی کوئی وجہ نہیں بتائی ہے۔ انہوں نے ٹویٹ میں مزید لکھا ہے کہ" میں جس ایئرلائنز میں سفر کر رہا تھا اس کے ایک عملے نے مجھے بتایا کہ حکام نے انہیں جہاز سے میرا سامان اتارنے کی ہدایت دی ہے۔ دو اہلکاروں نے مجھ سے سفر کے مقصد اور کام کے بارے میں سوالات پوچھے۔"

انہوں نے اپنے منسوخ شدہ بورڈنگ پاس کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ "مجھے پانچ گھنٹے انتظار کرنے کے بعد پینے کے لیے پانی بھی فراہم نہیں کیا گیا اور مجھے میرا پاسپورٹ اور بورڈنگ پاس حوالے کر دیا گیا ہے جس پر منسوخی کی مہر لگا دی گئی ہے۔"

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ 370 کی منسوخی کے بعد کئی کشمیری صحافیوں کو بیرون ملک سفر کرنے سے روک دیا گیا ہے جبکہ بہت سے صحافیوں کو ان کے کام سے متعلق پوچھ گچھ کے لیے سیکورٹی فورسز نے طلب کیا ہے۔ حال ہی میں پلٹزر ایوارڈ یافتہ کشمیری فوٹو جرنلسٹ ثنا ارشاد مٹو کو بھی 2 جولائی کو حکام نے نئی دہلی کے ہوائی اڈے پر روکا جو کہ کتاب کی رسم رونمائی اور فوٹو نمائش کے لیے فرانس جارہی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.