ETV Bharat / city

کشمیر محفوظ جگہ، فلموں کے لیے اچھا مقام: سارہ عارفین خان

author img

By

Published : Sep 16, 2021, 10:19 PM IST

عالمی وبا کورونا وائرس کے پیشِ نظر کافی عرصے تک بند رہنے کے بعد ایک بار پھر وادی میں فلمیں بنانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ آئے دن بالی ووڈ پروڈیوسر اور اداکار وادی میں فلم اور میوزک ویڈیو کی شوٹنگ کے لیے آرہے ہیں۔

سارہ عارفین خان
سارہ عارفین خان

اسی کڑی کو جاری رکھتے ہوئے ٹیلی ویژن اور بالی ووڈ اداکارہ سارہ عارفین خان وادی میں ایک مقامی فلمساز دانش رنزو کے ساتھ "سون پن" (golden leaf) میوزک ویڈیو کی شوٹنگ کے لیے وادی آئی ہوئی ہیں۔

فلموں کے لیے کشمیر سب سے اچھی جگہ ہے:سارہ عارفین خان
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ ایک خصوصی بات چیت کے دوران سارہ کا کہنا تھا کہ" یہ اُن کا وادی کا دوسرا دورہ ہے اور یہاں کے لوگ تب بھی مہمان نواز تھے اور آج بھی مہمان نواز ہیں۔" فلم سرگوشیاں، ٹوٹل سیاپا جیسی فلموں کے علاوہ ڈھونڈ لیگی منزل جسے ڈرامہ سیریل میں کام کرچکی سارہ کا کہنا ہے کہ "میں صرف وہی کردار نبھاتی ہوں جو خود مجھ کو اچھے لگتے ہیں۔ کئی اسکرپٹ دیکھ کے دل کرتا ہے کہ کرلوں لیکن پھر وہی بات آتی ہے۔" اپنے آنے والے میوزک ویڈیو کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ "دانش رینزو کے کام سے میں کافی متاثر ہوئی تھی۔ اُن سے رابطہ کیا اور آج ہم یہ ویڈیو ساتھ میں کررہے ہیں۔ یہ کہانی ہے ایک جوڑے کی جو جدا ہوجاتے ہیں اور پھر لڑکی وادیٔ کشمیر میں آکر خود کو ڈھونڈ لیتی ہے۔"

کشمیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سارہ کا کہنا ہے کہ "جب وہ پچھلی بار یہاں آئی تھی تب یہاں موسم سرما تھا مجھے وہ بھی خوبصورت لگا۔ آج پہلی بار گرمی کے موسم میں آئی ہوں۔ تب بھی کشمیر سب کے لیے محفوظ تھا آج بھی ہے، تب بھی مہمان نوازی اچھی تھی آج بھی ہے۔ لوگوں نے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا۔"

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.