زخمیوں کی شناخت شاہ محمد ولد دین محمد عمر 65 برس، محمد دین ولد طالب دین عمر 60 برس، محمد نزیر ولد محمد اسماعیل عمر 30 برس، محمد فاروق ولد محمد دین عمر 30 برس کے طور پر کی گئی ہے جنہیں مقامی لوگوں کی مدد سے سب ضلع ہسپتال منڈی میں لایا گیا۔
جہاں بنیادی علاج و معالجہ کے بعد تین افراد کو راجہ سُکھ دیو سنگھ ہسپتال پونچھ میں ریفر کر دیا گیا جہاں ان کا علاج و معالجہ جاری ہے جبکہ ایک زخمی کو پونچھ سے جموں میڈیکل کالج میں ریفر کیا گیا ہے۔
زخمیوں کے اہل خانہ نے کہا کہ 'پونچھ سُکھ دیو ہسپتال میں سٹی اسکین کے علاوہ کوئی بھی سہولیات فراہم نہیں کی گئیں، یہاں تک کہ ایکس رے بھی پرائیویٹ کروانا پڑا جوکہ غریب عوام کے لیے کسی مصیبت سے کم نہیں ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'تمام تر ادویات باہر دکانوں سے خرید کر لانی پڑتی ہیں جو کہ کسی بھی طرح غریبوں کے بس میں نہیں ہے۔ البتہ ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کی ہدایت پر جموں کے لیے ایمبولنس فراہم کی گئی۔ اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کی جانب سے علاج و معالجہ کے لیے تین افراد کو پانچ پانچ ہزار روپے طبی امداد کے لیے فراہم کیے گئے۔