ETV Bharat / city

جموں و کشمیر: سرینگر اور پلوامہ میں غیر مقامی شہریوں پر حملہ، دو ہلاک

جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے عیدگاہ علاقے میں نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس میں ایک عام شہری کی موت ہوگئی جبکہ پلوامہ ضلع میں بھی ایک غیر مقامی شخص پر حملہ ہوا۔

Firing
Firing
author img

By

Published : Oct 16, 2021, 7:12 PM IST

Updated : Oct 17, 2021, 1:52 AM IST

سرینگر کے عیدگاہ علاقے میں نامعلوم افراد نے غیر مقامی چھاپڑی فروش کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ ہلاک شدہ شخص کی شناخت بہار کے رہنے والے اروند کمار کے طور پر ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق 'عیدگاہ باغ کے نزدیک نامعلوم عسکریت پسندوں نے پانی پوری بیچنے والے ایک غیر مقامی شخص پر گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں وہ شدید طور پر زخمی ہوا۔ اسے فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم اس نے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔

سرینگر اور پلوامہ میں غیر مقامی شہریوں پر حملہ، ایک ہلاک

اس کے علاوہ ضلع پلوامہ میں بھی ایک غیرمقامی کار پینٹر پر حملہ کیا جس میں وہ شدید طور پر زخمی ہوا تھا تاہم بعد میں اس کی بھی موت ہوگئی۔ پولیس نے مزید بتایا کہ 'اس حوالے سے پولیس نے معاملہ درج کر لیا ہے اور تحقيقات جاری ہیں۔'

اطلاعات کے مطابق وادی کشمیر کے سری نگر اور پلوامہ اضلاع میں ہفتے کی شام 'ٹارگٹ کلنگ' کے دو واقعات میں دو غیر مقامی مزدور مارے گئے ہیں۔

دو غیر مقامی مزدور کی ہلاکت کے ساتھ وادی کشمیر میں حالیہ دنوں میں 'ٹارگٹ کلنگ' کے واقعات میں مارے جانے والے غیر مقامی مزدوروں کی تعداد بڑھ کر تین ہو گئی ہے۔

'ٹارگٹ کلنگ' کے تازہ واقعات سری نگر کے صفا کدل اور پلوامہ کے کاکہ پورہ میں رونما ہوئے ہیں۔

سری نگر کے صفا کدل علاقے میں عید گاہ کے نزدیک نامعلوم اسلحہ برداروں نے ہفتے کی شام ریاست بہار سے تعلق رکھنے والے ایک چھاپڑی فروش کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ نامعلوم اسلحہ برداروں نے ہفتے کی شام عید گاہ کے نزدیک اربند کمار شاہ نامی چھاپڑی فروش پر نزدیک سے گولیاں چلائیں۔

انہوں نے بتایا کہ بہار کے ضلع بانکا سے تعلق رکھنے والے اربند کمار کو شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ حملہ آوروں نے اربند کمار کے سر کو نشانہ بنا کر گولی چلائی تھی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ٹارگٹ کلنگ کے اس واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن چلایا، لیکن حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو چکے تھے۔

دریں اثنا ضلع پلوامہ کے لتر کاکہ پورہ میں نامعلوم اسلحہ برداروں نے ریاست اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے ایک کارپینٹر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

مہلوک کارپینٹر کی شناخت اتر پردیش کے ضلع سہارنپور کے رہنے والے صغیر احمد کے طور پر کی گئی ہے۔

کشمیر زون پولیس کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے کہا گیا: 'پلوامہ میں ایک دہشت گردانہ واقعے میں سہارنپور یو پی سے تعلق رکھنے والے مزدور صغیر احمد زخمی ہوئے اور بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ بیٹھے۔ علاقے میں تلاشی آپریشن جاری ہے'۔

قبل ازیں پانچ اکتوبر کو نامعلوم بندوق برداروں نے سری نگر کے لال بازار علاقے میں وریندر پسوان نامی ایک پانی پوری بیچنے والے کو سر عام قتل کر دیا تھا۔

وریندر پسوان بہار کے ضلع بھاگلپور کا رہنے والا تھا اور علم گری بازار جڈی بل میں عارضی طور پر قیام پذیر تھا۔

جموں و کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی نے دو غیر مقامی مزدوروں کی ہلاکت کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

یو این آئی

Last Updated : Oct 17, 2021, 1:52 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.