ETV Bharat / city

فوج کا جموں میں منشیات و اسلحہ بر آمد کرنے کا دعویٰ

جموں وکشمیر کے سرحدی علاقے میں بی ایس ایف نے پاکستان کی جانب سے کی جارہی ہتھیار وگولہ بارود کی اسمگلنگ کو ناکام بنایا ہے۔

فوج کا جموں میں منشیات و اسلحہ بر آمد کرنے کا دعویٰ
فوج کا جموں میں منشیات و اسلحہ بر آمد کرنے کا دعویٰ
author img

By

Published : Sep 20, 2020, 9:47 AM IST

Updated : Sep 20, 2020, 12:03 PM IST

بارڈر سیکورٹی فورسز( بی ایس ایف) نے ضلع جموں کے آر ایس پورہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر جنگجوؤں کی طرف سے در اندازی کی ایک کوشش کو ناکام بناتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ و منشیات بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جموں کے آرینہ علاقے کے آر ایس پورہ سیکٹر میں بی ایس ایف نے 19 اور20 ستمبر کی درمیانی شب کو جنگجوؤں کی طرف سے دراندازی کرنے کی ایک کوشش کو ناکام بنایا۔

انہوں نے کہا کہ بدھور اور بلچک چوکیوں کے جوانوں نے بین الاقوامی سرحد پر اُس پار کچھ لوگوں کو تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے در اندازی کرنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا۔

ذرائع نے بتایا کہ فوجی جوانوں نے چوکنا ہوکر ان کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے فائر کیا۔

انہوں نے بتایا کہ اتوار کی صبح اس علاقے کا بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا گیا جس کے دوران منشیات کے 58 پاکیٹ، 2 پستول اور میگزین بر آمد کئے گئے۔

Last Updated : Sep 20, 2020, 12:03 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.