ETV Bharat / city

Cold wave Grips Kashmir: وادی کشمیر میں شدید سردی، ڈل جھیل پر برف کی پتلی برت جم گئی

author img

By

Published : Dec 17, 2021, 9:29 PM IST

وادی کشمیر میں شدید سردی Freezing Cold Conditions in Kashmir کے سبب سرینگر کے جھیل ڈل Dal Lake partially freezes علاقے کے کئی مقامات پر پانی جم گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 'گزشتہ رات وادی کی سرد ترین رات رہی۔ جہاں گلمرگ میں رات کا درج حرارت منفی 10 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا وہیں سرینگر شہر کا درج حرارت منفی 2.1 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا'۔

وادی کشمیر میں سردی کی شدید لہر جاری
وادی کشمیر میں سردی کی شدید لہر جاری

گزشتہ دو ہفتوں سے وادی کشمیر میں شدید ٹھنڈ Cold Wave Grips Kashmir ہو رہی ہے۔ محکمہ موسمیات Meteorology Department نے رواں ماہ کی 22 تاریخ تک موسم خُشک رہنے کی پیشن گوئی کی ہے۔

وادی کشمیر میں سردی کی شدید لہر جاری

وہیں سرینگر کے جھیل ڈل علاقے کے کئی مقامات پر پانی جم گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 'گزشتہ رات وادی میں سرد ترین رات رہی۔ جہاں گلمرگ میں رات کا درج حرارت منفی 10 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا وہیں سرینگر شہر کا درج حرارت منفی 2.1 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا'۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ قاضی گنڈ کا کم از کم درجہ حرارت منفی 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ تھا، جبکہ گزشتہ رات منفی 4.2 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔

جنوبی کشمیر کے مشہور ریزورٹ پہلگام میں گزشتہ رات منفی 6.4 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 6.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کوکرناگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ گزشتہ رات منفی 3.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق شمالی کشمیر کے کپوارہ میں گزشتہ رات کم از کم درجہ حرارت منفی 3.8 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے منفی 4.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

جموں میں کم از کم درجہ حرارت 5.9 ڈگری سینٹی گریڈ دیکھا گیا جو معمول سے 3.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم ہے۔

لداخ کے لیہہ میں کم از کم درجہ حرارت منفی 15.0 ڈگری سینٹی گریڈ تھا، جبکہ گزشتہ رات کے منفی 11.6 ڈگری سینٹی گریڈ تھا جبکہ کارگل میں کم سے کم منفی 12.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کارگل کا دراس، سائبیریا کے بعد دنیا کا دوسرا سرد ترین مقام میں شمار ہوتا ہے، یہاں کم از کم درجہ حرارت منفی 19.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے 22 دسمبر تک موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔برفباری کے تعلق سے محکمے کے افسر کا کہنا ہے کہ 'اب تک، ہم جے اینڈ کے اور لداخ دونوں میں کرسمس کے موقعے پر برفباری ہو سکتی ہے برفباری کا امکان 60 فیصد ہے'۔

مزید پڑھیں: کشمیر: اُف یہ کیسی ٹھنڈ۔۔۔

وہیں مقامی لوگوں نے کہا کہ بڑھتی ٹھنڈ اورجھیل ڈل کے منجمد ہونے کی وجہ سے کافی مشکلات کا سامنا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ 'ابھی تک شہر میں برفباری نہیں ہوئی ہے جس وجہ سے کافی ٹھنڈ ہے۔ ابھی یہ حال ہے، آگے کا خدا ہی حافظ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.